حدیث نمبر: 2175
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثنا لُوَيْنٌ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ طَلْقٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " جَعَلَ اللَّهُ الأَهِلَّةَ مَوَاقِيتَ لِلنَّاسِ ، فَإِذَا رَأَيْتُمُوهُ فَصُومُوا ، وَإِذَا رَأَيْتُمُوهُ فَأَفْطِرُوا ، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَأَتِمُّوا الْعِدَّةَ ثَلاثِينَ " . قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ : سَمِعْتُ هَذَا مِنْهُ وَحَدِيثَيْنِ آخَرَيْنِ ، مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ لَيْسَ بِالْقَوِيِّ ضَعِيفٌ.محمد محی الدین
سیدنا قیس بن طلق اپنے والد سے روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”اللہ تعالیٰ نے پہلی کے چاند کو لوگوں کے لیے دنوں کا حساب رکھنے کے لیے رکھا ہے، جب تم اسے دیکھو، تو روزے رکھنا شروع کرو اور جب تم اسے دیکھو، تو روزے رکھنا بند کر دو اور اگر تم پر بادل چھائے ہوں، تو تیس کی تعداد پوری کر لو۔“ محمد بن جابر راوی بیان کرتے ہیں: میں نے یہ روایت ان سے سنی ہے، اس کے علاوہ مزید دو روایات سنی ہیں، محمد بن جابر نامی راوی مستند نہیں ہیں، یہ ضعیف ہیں۔