حدیث نمبر: 217
نا الْحُسَيْنُ ثنا الرَّمَادِيُّ ، نا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ ، نا الدَّرَاوَرْدِيُّ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ صَالِحِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ أُمِّهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، " أَنَّ هِرَّةً أَكَلَتْ مِنْ هَرِيسَةٍ فَأَكَلَتْ عَائِشَةُ مِنْهَا ، وَقَالَتْ : رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ بِفَضْلِهَا " . رَفَعَهُ الدَّرَاوَرْدِيُّ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ صَالِحٍ ، وَرَوَاهُ عَنْهُ هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، وَوَقَفَهُ عَلَى عَائِشَةَ.محمد محی الدین
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں یہ بات منقول ہے: ایک مرتبہ ایک بلی نے ”ہریسہ“ میں سے کچھ کھا لیا تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بعد میں اس میں سے کھا لیا اور یہ فرمایا: ”میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہے، آپ بلی کے جوٹھے (پانی) کے ذریعے وضو کر لیا کرتے تھے۔“ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے، تاہم یہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا تک ”موقوف“ ہے۔