حدیث نمبر: 2158
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ سَلامٍ ، ثنا عَمْرِو بْنِ حَكَّامٍ ، ثنا شُعْبَةُ ، عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، أَنَّ أَعْرَابِيًّا شَهِدَ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ رَأَى الْهِلالَ ، فَقَالَ : " أَتَشْهَدُ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ ؟ " ، قَالَ : نَعَمْ ، فَأَمَرَ النَّاسَ أَنْ يَصُومُوا .محمد محی الدین
عکرمہ بیان کرتے ہیں: ایک دیہاتی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اس بات کی گواہی دی کہ اس نے چاند دیکھ لیا ہے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم اس بات کی گواہی دیتے ہو کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم، اللہ کے رسول ہیں؟“ اس نے عرض کی: جی ہاں! تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو حکم دیا کہ وہ عیدالفطر کریں۔