حدیث نمبر: 212
نا أَبُو بَكْرٍ ، نا أَبُو الأَزْهَرِ ، نا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أنا مَعْمَرٌ ، وَابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ ، عَنْ أَبِيهِ " أَنَّهُ كَانَ يَجْعَلُ الْهِرَّ مثل الْكَلْبِ يُغْسَلُ سَبْعًا " .محمد محی الدین
طاؤس کے صاحبزادے اپنے والد کے بارے میں یہ بات بیان کرتے ہیں: وہ بلی کے منہ ڈالنے پر بھی کتے کے منہ ڈالنے کی طرح برتن کو سات مرتبہ دھویا کرتے تھے۔ ابن جریج بیان کرتے ہیں: میں نے عطاء سے دریافت کیا: بلی کا کیا حکم ہے؟ تو انہوں نے ارشاد فرمایا: ”کتے کی مانند ہے۔“ یا شاید انہوں نے یہ فرمایا تھا: ”یہ اس سے زیادہ بری ہے۔“