سنن الدارقطني
كتاب زكاة— زکوۃ کا بیان
بَابٌ: لَيْسَ فِي الْخَضْرَاوَاتِ صَدَقَةٌ باب: سبزیوں میں زکوۃ لازم نہیں ہوتی
حدیث نمبر: 1931
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ السَّمَّاكُ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَاجِيَةَ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ وَرْدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، ثنا أبِي ، ثنا عَدِيُّ بْنُ الْفَضْلِ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّهُ قَالَ : " لَمْ تَكُنِ الْمَقَائِي فِيمَا جَاءَ بِهِ مُعَاذٌ ، إِنَّمَا أَخَذَ الصَّدَقَةَ مِنَ الْبُرِّ وَالشَّعِيرِ ، وَالتَّمْرِ وَالزَّبِيبِ ، وَلَيْسَ فِي الْمَقَائِي شَيْءٌ ، فَقَدْ كَانَتْ تَكُونُ عِنْدَنَا الْمَقْثَأَةُ تُخْرِجُ عَشَرَةَ آلافٍ ، فَلا يَكُونُ فِيهَا شَيْءٌ " .محمد محی الدین
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: مقاثی ان چیزوں میں نہیں تھے، جنہیں سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ لے کر آئے تھے، سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے گندم، جو، کھجوروں اور کشمش میں زکوٰۃ وصول کی تھی، مقاثی میں کوئی چیز وصول نہیں کی تھی، ہمارے پاس مقثات (زرعی زمین) تھی، جس سے دس ہزار کی پیداوار ہوتی تھی، لیکن اس میں کوئی چیز (یعنی زکوٰۃ) لازم نہیں ہوئی۔