سنن الدارقطني
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
بَابُ وُلُوغِ الْكَلْبِ فِي الْإِنَاءِ باب: : کتے کا برتن میں منہ ڈالنا
حدیث نمبر: 186
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا بَكَّارُ بْنُ قُتَيْبَةَ ، وَحَمَّادُ بْنُ الْحَسَنِ ، قَالا : نا أَبُو عَاصِمٍ ، نا قُرَّةُ بْنُ خَالِدٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " طَهُورُ الإِنَاءِ إِذَا وَلَغَ الْكَلْبُ فِيهِ ، يُغْسَلُ سَبْعَ مَرَّاتٍ الأُولَى بِالتُّرَابِ ، وَالْهِرَّةُ مَرَّةً أَوْ مَرَّتَيْنِ " . قُرَّةُ يَشُكُّ ، هَذَا صَحِيحٌ.محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”برتن کو پاک کرنے کا طریقہ، جب اس میں کتے نے منہ ڈال دیا ہو، یہ ہے: اس برتن کو سات مرتبہ دھولیا جائے، جس میں سے پہلی مرتبہ مٹی کے ذریعے صاف کیا جائے، اگر بلی نے منہ ڈالا ہو، تو اسے ایک یا دو مرتبہ دھولیا جائے۔“ یہ شک قرہ نامی راوی کو ہے، اور یہ روایت مستند ہے۔