سنن الدارقطني
كتاب الجنائز— جنازوں کا بیان
بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى الْقَبْرِ باب: قبرپر (نماز جنازہ) ادا کرنا
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ . ح وَحَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، ثنا عَبْدَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الصَّفَّارُ . ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْمَحَامِلِيُّ ، ثنا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ الْجَوَابِيُّ . ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَسَّانِيُّ ، وَالْعَلاءُ بْنُ سَالِمٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الدَّقِيقِيُّ ، قَالُوا : حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، ثنا شَرِيكٌ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ الشَّيْبَانِيِّ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : أَبْصَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَبْرًا حَدِيثًا ، فَقَالَ : " أَلا آذَنْتُمُونِي بِهَذَا ؟ " ، قَالُوا : كُنْتَ نَائِمًا فَكَرِهْنَا أَنْ نُوقِظَكَ ، فَقَامَ فَصَلَّى عَلَيْهِ فَقُمْتُ عَنْ يَسَارِهِ فَجَعَلَنِي عَنْ يَمِينِهِ . وَقَدْ زَادَ بَعْضُهُمُ الْكَلِمَةَ وَالشَّيْءَ ، وَالْمَعْنَى وَاحِدٌ.سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک نئی بنی ہوئی قبر دیکھی، تو دریافت کیا: ”تم نے مجھے اس کے بارے میں کیوں نہیں بتایا؟“ لوگوں نے عرض کی: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت سوئے ہوئے تھے، ہمیں یہ اچھا نہیں لگا کہ ہم آپ کو بیدار کریں۔“ (راوی بیان کرتے ہیں) پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہاں اس کی نماز جنازہ ادا کی، میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بائیں طرف کھڑا ہوا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے دائیں طرف کر لیا۔ بعض راویوں نے اس میں کچھ اضافی الفاظ اور مفہوم نقل کیا ہے، تاہم اس کا مطلب ایک ہی ہے۔