سنن الدارقطني
كتاب الجنائز— جنازوں کا بیان
بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى الْقَبْرِ باب: قبرپر (نماز جنازہ) ادا کرنا
حدیث نمبر: 1841
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، وَإِسْمَاعِيلُ الْوَرَّاقُ ، قَالا : ثنا مُحَمَّدُ بْنُ حَسَّانَ الأَزْرَقُ ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، عَنْ أَبِي عَوَانَةَ ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، " أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى عَلَى قَبْرٍ مَنْبُوذٍ ، فَكَبَّرَ عَلَيْهِ أَرْبَعًا " . وَكَذَلِكَ رَوَاهُ مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ شُعْبَةَ ، وَأَبُو حُذَيْفَةَ ، عَنْ زَائِدَةَ ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ . وتَابَعَهُمْ مَنْصُورُ بْنُ أَبِي الأَسْوَدِ ، وَعَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ ، كُلُّهُمْ قَالَ : كَبَّرَ أَرْبَعًا.محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک قبر کے پاس سے گزرے، جو الگ تھلگ تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی (نماز جنازہ ادا کرتے ہوئے) چار مرتبہ تکبیر کہی۔ یہی روایت بعض دیگر اسناد کے ہمراہ بھی منقول ہے اور ان سب راویوں نے یہی بات نقل کی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے چار مرتبہ تکبیر کہی تھی۔