سنن الدارقطني
كتاب الجنائز— جنازوں کا بیان
بَابُ حَثْيِ التُّرَابِ عَلَى الْمَيِّتِ باب: مٹھیوں میں مٹی لے کر میت (یعنی قبر (پر ڈالنا
حدیث نمبر: 1839
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ ، ثنا أَبُو شَيْبَةَ ، ثنا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلالٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَيْسَ عَلَيْكُمْ فِي مَيِّتِكُمْ غُسْلٌ إِذَا غَسَّلْتُمُوهُ ، وَإِنَّ مَيِّتَكُمْ لَيْسَ بِنَجَسٍ حَسْبُكُمْ أَنْ تَغْسِلُوا أَيْدِيَكُمْ " .محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ”جب تم مردے کو غسل دو، تو تم پر غسل کرنا لازم نہیں ہو گا، کیونکہ تمہارا مردہ نجس نہیں ہوتا، تمہارے لیے اتنا کافی ہے کہ تم اپنے ہاتھ دھو لیا کرو۔“