حدیث نمبر: 1802
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا إبْرَاهِيمُ بْنُ هَانِئٍ ، ثنا أَبُو الْيَمَانِ ، أَخْبَرَنِي شُعَيْبٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ ، عَنْ عَمِّهِ ، وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَخْبَرَهُ " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ بِالنَّاسِ إِلَى الْمُصَلَّى يَسْتَسْقِي بِهِمْ ، فَدَعَا اللَّهَ تَعَالَى قَائِمًا ، ثُمَّ تَوَجَّهَ قِبَلَ الْقِبْلَةِ وَحَوَّلَ رِدَاءَهُ فَسُقُوا " .محمد محی الدین
عباد بن تمیم اپنے چچا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بارش کی دعا مانگنے لوگوں کے ساتھ نکلے، آپ عیدگاہ تشریف لائے، وہاں آپ نے بارش کے لیے دعا مانگی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہو کر اللہ سے دعا کی، قبلہ کی طرف رخ کیا اور اپنی چادر کو الٹا دیا، تو لوگوں کو سیراب کر دیا گیا (یعنی بارش نازل ہو گئی)۔