سنن الدارقطني
كتاب الوتر— وتر کا بیان
بَابُ صِفَةِ الْقُنُوتِ وَبَيَانِ مَوْضِعِهِ باب: دعائے قنوت کا طریقہ اور اس کا مقام
حدیث نمبر: 1691
وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا ابْنُ زَنْجُوَيْهِ ، ثنا أَبُو عُمَرَ الْحَوْضِيُّ ، وَمُعَاذُ بْنُ فَضَالَةَ ، قَالَ : نا هشَامٌ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : لأُقَرِّبَنَّ لَكُمْ صَلاةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : فَكَانَ أَبُو هُرَيْرَةَ يَقْنُتُ فِي الرَّكْعَةِ الأَخِيرَةِ مِنْ صَلاةِ الظُّهْرِ ، وَصَلاةِ الْعِشَاءِ الآخِرَةِ ، وَصَلاةِ الصُّبْحِ ، بَعْدَمَا يَقُولُ : سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ ، وَيَدْعُو لِلْمُؤْمِنِينَ وَيَلْعَنُ الْكُفَّارَ " .محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں تم سب کے مقابلے میں زیادہ بہتر طریقے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کے طریقے کے مطابق نماز ادا کرتا ہوں۔ راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ظہر، عشاء کی نماز میں آخری رکعت میں ”سمع اللہ لمن حمدہ“ پڑھنے کے بعد دعائے قنوت پڑھتے تھے اور اہل ایمان کے لیے دعا کرتے تھے اور کفار پر لعنت کیا کرتے تھے۔