سنن الدارقطني
كتاب الوتر— وتر کا بیان
بَابُ صِفَةِ الْقُنُوتِ وَبَيَانِ مَوْضِعِهِ باب: دعائے قنوت کا طریقہ اور اس کا مقام
حدیث نمبر: 1688
حَدَّثَنَا الْقَاضِي أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، حَدَّثَنِي أبِي ، نا مُحَمَّدُ بْنُ يَعْلَى السُّلَمِيُّ ، عَنْ عَنْبَسَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْقُرَشِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نَافِعٍ . ح وَحَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ السَّمَّاكِ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَاجِيَةَ ، ثنا عُمَرُ بْنُ حَفْصِ بْنِ صُبْحٍ الشَّيْبَانِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَعْلَى زُنْبُورٌ ، ثنا عَنْبَسَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْقُرَشِيُّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نَافِعٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ : " نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْقُنُوتِ فِي الْفَجْرِ " . مُحَمَّدُ بْنُ يَعْلَى ، وَعَنْبَسَةُ ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ كُلُّهُمْ ضُعَفَاءُ ، وَلا يَصِحُّ لِنَافِعٍ سَمَاعٌ مِنْ أُمِّ سَلَمَةَ . وَقَالَ هَيَّاجٌ ، عَنْ عَنْبَسَةَ ، عَنِ ابْنِ نَافِعٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ أَبِي عُبَيْدٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَذَا .محمد محی الدین
عبداللہ بن نافع اپنے والد کے حوالے سے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فجر کی نماز میں دعائے قنوت پڑھنے سے منع کیا ہے۔ اس روایت کے راوی محمد بن یعلیٰ، عنبسہ، عبداللہ بن نافع یہ سب ضعیف ہیں اور اس کے ایک اور راوی نافع کا سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے حدیث کا سماع ثابت نہیں ہے۔