حدیث نمبر: 1670
ثنا ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثنا الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى ، ثنا هِقْلٌ ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَابِتِ بْنِ ثَوْبَانَ ، أَنَّ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ صَلَّى الْعِشَاءَ ، ثُمَّ أَوْتَرَ بِوَاحِدَةٍ ، فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ : يَا أَبَا إِسْحَاقَ ، أَلَمْ أَرَكَ أَوْتَرْتَ بِوَاحِدَةٍ ؟ يَا أَعْوَرُ ، وَأَنْتَ تُعَلِّمُنِي دِينِي " .
محمد محی الدین

محمد بن عبدالرحمن بیان کرتے ہیں: سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ نے عشاء کی نماز ادا کی، پھر ایک رکعت وتر ادا کیے، تو ایک شخص نے ان سے دریافت کیا: ”اے ابواسحاق! کیا میں نے آپ کو ایک رکعت وتر ادا کرتے ہوئے نہیں دیکھا؟“ تو انہوں نے دریافت کیا، سیدنا سعد نے فرمایا: ”اے اندھے! کیا تم مجھے میرے دین کی تعلیم دو گے؟“

حوالہ حدیث سنن الدارقطني /  كتاب الوتر / حدیث: 1670
تخریج حدیث «أخرجه مالك فى ((الموطأ)) برقم: 407، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 4861، 4862، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1670، 1671، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 4642»