سنن الدارقطني
كتاب الوتر— وتر کا بیان
لَا تُشَبِّهُوا الْوِتْرَ بِصَلَاةِ الْمَغْرِبِ باب: وتر کی نماز کو مغرب کی نماز کے مشابہہ نہ کرو
حدیث نمبر: 1652
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، ثنا الْقَاسِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرْوَزِيُّ ، ثنا عَبْدَانُ ، عَنْ أَبِي حَمْزَةَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُبَيْلٍ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ ، قَالَ : رَأَيْتُ سَعْدًا صَلَّى بَعْدَ الْعِشَاءِ رَكْعَةً ، فَقُلْتُ : مَا هَذِهِ ؟ قَالَ : " رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُوتِرُ بِرَكْعَةٍ " .محمد محی الدین
قیس بن ابوحازم بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کو دیکھا، انہوں نے عشاء کے بعد ایک رکعت ادا کی، تو میں نے دریافت کیا: ”یہ کون سی نماز ہے؟“ تو انہوں نے جواب دیا: ”میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک رکعت وتر ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے۔“