سنن الدارقطني
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
بَابُ صَلَاةِ الْمَرِيضِ جَالِسًا بِالْمَأْمُومِينَ باب: : بیمار شخص کا بیٹھ کر لوگوں کو نماز پڑھانا
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ ، ثنا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، ثنا قَيْسٌ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي السَّفَرِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الأَرْقَمِ بْنِ شُرَحْبِيلَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ فِي مَرَضِهِ : " مُرُوا أَبَا بَكْرٍ فَلْيُصَلِّ بِالنَّاسِ " ، وَوَجَدَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خِفَّةً فَخَرَجَ يُهَادَى بَيْنَ رَجُلَيْنِ ، فَتَأَخَّرَ أَبُو بَكْرٍ فَأَشَارَ إِلَيْكَ مَكَانَكَ فَجَاءَ فَجَلَسَ إِلَى جَنْبِ أَبِي بَكْرٍ ، وَقَرَأَ مِنَ الْمَكَانِ الَّذِي انْتَهَى أَبُو بَكْرٍ مِنَ السُّورَةِ .سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما، سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیماری کے دوران یہ فرمایا: ”تم ابوبکر سے کہو، وہ لوگوں کو نماز پڑھا دے۔“ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بہتری محسوس ہوئی، تو آپ دو آدمیوں کے درمیان سہارا لے کر چلتے ہوئے (مسجد میں) تشریف لے گئے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ پیچھے ہٹنے لگے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اشارہ کیا: ”تم اپنی جگہ پر رہو۔“ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پہلو میں تشریف فرما ہو گئے، آپ نے اسی جگہ سے تلاوت کرنا شروع کی، جہاں سے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے تلاوت چھوڑی تھی۔