سنن الدارقطني
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
بَابُ قَدْرِ الْمَسَافِةِ الَّتِي تُقْصَرُ فِي مِثْلِهَا صَلَاةٌ وَقَدْرِ الْمُدَّةِ باب: : اس مسافت کی مقدار کا بیان جس کی وجہ سے نماز قصر ہوجاتی ہے ، نیز قصر کی مدت کا بیان
حدیث نمبر: 1448
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، وَأَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ قِرَاءَةً عَلَيْهِ ، قَالا : ثنا لُوَيْنٌ ، ثنا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، وَحُصَيْنٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : " سَافَرْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَقَامَ سَبْعَ عَشْرَةَ يَقْصُرُ الصَّلاةَ " . قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : وَنَحْنُ إِذَا سَافَرْنَا فَأَقَمْنَا سَبْعَ عَشْرَةَ قَصَرْنَا ، وَإِذَا زِدْنَا أَتْمَمْنَا.محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ سفر کیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سترہ دن قیام کیا، اس دوران آپ صلی اللہ علیہ وسلم قصر نماز ادا کرتے رہے۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: جب ہم مسافر ہوں، اور تیرہ دن قیام کریں، تو ہم نماز قصر کرتے ہیں، اگر اس سے زیادہ قیام کریں، تو مکمل نماز ادا کرتے ہیں۔