سنن الدارقطني
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
بَابُ صَلَاةِ الْإِمَامِ وَهُوَ جُنُبٌ أَوْ مُحْدِثٌ باب: : امام جب جنابت یا بےوضو حالت میں ہو، اس وقت اس کا نماز ادا کرنا
حدیث نمبر: 1368
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ الْبَزَّازُ يُعْرَفُ بِابْنِ الْمُطَبَّقِيِّ ، ثنا جَحْدَرُ بْنُ الْحَارِثِ ، ثنا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ ، عَنْ عِيسَى بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ جُوَيْبِرٍ ، عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ مُزَاحِمٍ ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " أَيُّمَا إِمَامٍ سَهَى فَصَلَّى بِالْقَوْمِ وَهُوَ جُنُبٌ فَقَدْ مَضَتْ صَلاتُهُمْ ، ثُمَّ لِيَغْتَسِلْ هُوَ ثُمَّ لِيُعِدْ صَلاتَهُ ، وَإِنْ صَلَّى بِغَيْرِ وُضُوءٍ فَمِثْلُ ذَلِكَ " . كَذَا قَالَ عِيسَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ.محمد محی الدین
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو امام بھول کر لوگوں کو جنابت کی حالت میں نماز پڑھا دے، تو ان لوگوں کی نماز درست ہو گی، پھر اس امام کو چاہیے کہ وہ غسل کر کے اپنی نماز کو دہرائے، اسی طرح اگر وہ (بھول کر) وضو کے بغیر نماز پڑھائے، تو بھی یہی حکم ہو گا۔“ عیسیٰ بن ابراہیم نامی راوی نے یہی الفاظ نقل کیے ہیں۔