سنن الدارقطني
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
بَابُ ذِكْرِ الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ وَمَا يُجْزِي فِيهِمَا باب: : رکوع اور سجدے کا تذکرہ، ان میں کیا جائز ہے ؟
حدیث نمبر: 1307
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي دَاوُدَ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، ثنا يَزِيدُ . ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الأَزْدِيُّ ، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أنا شَرِيكٌ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ ، قَالَ : " كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا يَسْجُدُ تَقَعُ رُكْبَتَاهُ قَبْلَ يَدَيْهِ ، وَإِذَا رَفَعَ رَفَعَ يَدَيْهِ قَبْلَ رُكْبَتَيْهِ " . وَقَالَ ابْنُ أَبِي دَاوُدَ : " وَوَضَعَ رُكْبَتَيْهِ قَبْلَ يَدَيْهِ " . تَفَرَّدَ بِهِ يَزِيدُ ، عَنْ شَرِيكٍ ، وَلَمْ يُحَدِّثْ بِهِ عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ ، غَيْرُ شَرِيكٍ ، وَشَرِيكٌ لَيْسَ بِالْقَوِيِّ ، فِيمَا يَتَفَرَّدُ بِهِ . وَاللَّهُ أَعْلَمُ.محمد محی الدین
سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب سجدے میں جاتے، تو اپنے دونوں گھٹنے اپنے دونوں ہاتھوں سے پہلے رکھتے تھے اور جب اٹھتے تھے، تو دونوں ہاتھ گھٹنوں سے پہلے اٹھاتے تھے۔ ایک اور راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: آپ اپنے دونوں گھٹنے دونوں ہاتھوں سے پہلے رکھتے تھے۔ اس روایت کو نقل کرنے میں راوی یزید منفرد ہیں، انہوں نے شریک سے روایت کیا ہے اور یہ راوی مستند نہیں ہیں۔