سنن الدارقطني
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
بَابُ غَسْلِ الْيَدَيْنِ لِمَنِ اسْتَيْقَظَ مِنْ نَوْمِهِ باب: : نیند سے بیدار ہونے والے شخص کا دونوں ہاتھ دھونا
حدیث نمبر: 128
نا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، وَعَبْدُ الْبَاقِي بْنُ نَافِعٍ قَالا : حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الْعَبَّاسِ الرَّازِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ نُوحٍ ، نا زِيَادٌ الْبَكَّائِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا قَامَ أَحَدُكُمْ مِنَ النَّوْمِ فَأَرَادَ أَنْ يَتَوَضَّأَ فَلا يُدْخِلْ يَدَهُ فِي الإِنَاءِ حَتَّى يَغْسِلَهَا ، فَإِنَّهُ لا يَدْرِي أَيْنَ بَاتَتْ يَدُهُ وَلا عَلَى مَا وَضَعَهَا " . إِسْنَادٌ حَسَنٌ.محمد محی الدین
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی شخص نیند سے بیدار ہو اور وضو کرنا چاہے تو وہ اپنا ہاتھ برتن میں اس وقت تک داخل نہ کرے، جب تک اسے دھو نہ لے، کیونکہ وہ یہ نہیں جانتا، اس کا ہاتھ رات بھر کہاں رہا ہے؟ اور اس نے اسے کہاں رکھا تھا؟“ اس کی سند ”حسن“ ہے۔