حدیث نمبر: 1192
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، ثنا أَبُو دَاوُدَ ، ثنا شُعْبَةُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَعْدِ بْنِ زُرَارَةَ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ الأَعْرَجَ ، يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا اسْتَفْتَحَ الصَّلاةَ قَالَ : الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ سورة الفاتحة آية 2 ، ثُمَّ سَكَتَ هُنَيْهَةً " . لَمْ يَرْفَعْهُ غَيْرُ أَبِي دَاوُدَ ، عَنْ شُعْبَةَ ، وَوَقَفَهُ غَيْرُهُ مِنْ فِعْلِ أَبِي هُرَيْرَةَ.
محمد محی الدین

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے آغاز میں ”الحمد للہ رب العالمین“ پڑھتے تھے، پھر اس کے بعد تھوڑی دیر کے لیے خاموشی اختیار کرتے تھے۔ اس روایت کو مرفوع حدیث کے طور پر شعبہ رحمہ اللہ کے حوالے سے صرف ابوداؤد رحمہ اللہ نامی راوی نے نقل کیا ہے، جبکہ دیگر راویوں نے اسے موقوف روایت کے طور پر سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے فعل کے طور پر نقل کیا ہے۔

حوالہ حدیث سنن الدارقطني /  كتاب الصلاة / حدیث: 1192
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «إسناده صحيح ، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1192، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 7302»
«قال الهيثمي: رجاله موثقون ۔ مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (2 / 107)»