سنن الدارقطني
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
بَابٌ فِي أَخْذِ الشِّمَالِ بِالْيَمِينِ فِي الصَّلَاةِ باب: : نماز کے دوران دائیں ہاتھ سے بائیں ہاتھ کو پکڑنا
حدیث نمبر: 1097
حَدَّثَنَا ابْنُ السُّكَيْنِ ، نا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نا مَخْلَدُ بْنُ يَزِيدَ ، نا طَلْحَةُ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " إِنَّا مَعَاشِرَ الأَنْبِيَاءِ أُمِرْنَا أَنْ نُؤَخِّرَ السَّحُورَ وَنُعَجِّلَ الإِفْطَارَ وَأَنْ نُمْسِكَ بِأَيْمَانِنَا عَلَى شَمَائِلِنَا فِي الصَّلاةِ " .محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ہم انبیاء کرام کو یہ حکم دیا گیا ہے ہم سحری تاخیر سے کریں افطاری جلدی کریں اور نماز کے دوران اپنا دایاں ہاتھ بائیں ہاتھ پر رکھیں۔“