مصنف ابن ابي شيبه : «جو حضرات نکاح کاحکم اور اس کی ترغیب دیا کرتے تھے»
کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: جو حضرات نکاح کاحکم اور اس کی ترغیب دیا کرتے تھے
في التزويج من كان يأمر به ويحث عليه — باب: جو حضرات نکاح کاحکم اور اس کی ترغیب دیا کرتے تھے
حدیث نمبر: 16650
١٦٦٥٠ - حدثنا أبو عبد الرحمن بقي بن مخلد قال: نا أبو بكر عبد الله بن محمد بن أبي شيبة قال: نا معاذ بن معاذ عن ابن جريج عن ميمون أبي (المغلس) (١) عن ابن أبي نجيح قال: قال رسول الله ﷺ: "من كان موسرا لئن ينكح فلم ينكح فليس منا" (٢).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 16650
تخریج (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16650، ترقيم محمد عوامة ---)
حدیث نمبر: 16651
١٦٦٥١ - حدثنا ابن المبارك عن معمر عن الزهري عن سعيد بن المسيب عن سعد أن رسول الله ﷺ رد على عثمان بن مظعون التبتل، ولو أذن له لاختصينا (١).
اردو ترجمہ
حضرت سعد رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کو بغیر شادی کے رہنے سے منع فرمایا۔ اگر آپ انہیں اجازت دے دیتے تو ہم اپنے آپ کو خصی کرلیتے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 16651
تخریج (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16651، ترقيم محمد عوامة 16153)
حدیث نمبر: 16652
١٦٦٥٢ - [حدثنا] (١) أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم عن علقمة قال: كنت أمشي مع عبد الله بمنى، فلقيه عثمان فقام معه يحدثه فقال (له) (٢) عثمان: يا أبا عبد الرحمن! ألا أزوجك جارية (شابة) (٣) لعلها تذكرك بعض ما مضى من زمانك؟ فقال عبد الله: أما لئن قلت ذلك لقد قال لنا رسول الله ﷺ: "يا معشر الشباب! من ⦗١٥٦⦘ استطاع منكم (الباءة) (٤) فليتزوج، فإنه (أغض) (٥) للبصر، ومن لم يستطع فعليه بالصوم فإنه له (وجاء) (٦) " (٧).
اردو ترجمہ
حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ میں منیٰ میں حضرت عبدا للہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ چل رہا تھا۔ اس دوران امیر المؤمنین حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے ان کی ملاقات ہوئی تو وہ ان کے ساتھ کھڑے ہوکر باتیں کرنے لگے۔ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا اے ابو عبد الرحمن ! میں ایک جوان لڑکی سے آپ کی شادی نہ کروادوں ؟ شاید وہ آپ کے ماضی کو تازہ کرسکے۔ حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ آپ بھی یہ بات کی ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ اے نوجوانوں ! تم میں جو شادی اور اس کے متعلقات پر دسترس رکھتا ہو اسے چاہئے کہ شادی کرلے، کیونکہ شادی نگاہ کو جھکانے والی اور شرمگاہ کو پاکیزہ بنانے والی ہے۔ جو شخص شادی کی طاقت نہ رکھتا ہو وہ مستقل روزہ رکھے کیونکہ یہ روزہ گناہوں کے مقابلے میں ڈھال بن جائے گا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 16652
تخریج (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16652، ترقيم محمد عوامة 16154)
حدیث نمبر: 16653
١٦٦٥٣ - (حدثنا) (١) أبو معاوية عن الأعمش عن عمارة بن عمير عن عبد الرحمن بن يزيد عن عبد الله قال: قال لنا رسول الله ﷺ: "يا معشر الشباب من استطاع منكم الباءة فليتزوج فإنه (أغض للبصر) (٢) وأحصن للفرج، ومن لم يستطع فعليه بالصوم فإنه له وجاء" (٣).
اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اے نوجوانوں ! تم میں جو شادی اور اس کے متعلقات پر دسترس رکھتاہو اسے چاہئے کہ شادی کرلے، کیونکہ شادی نگاہ کو جھکانے والی اور شرمگاہ کو پاکیزہ بنانے والی ہے۔ جو شخص شادی کی طاقت نہ رکھتا ہو وہ مستقل روزہ رکھے کیونکہ یہ روزہ گناہوں کے مقابلے میں ڈھال بن جائے گا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 16653
تخریج (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16653، ترقيم محمد عوامة 16155)
حدیث نمبر: 16654
١٦٦٥٤ - (حدثنا) (١) محمد بن (بشر) (٢) عن أبي رجاء عن (عثمان) (٣) بن خالد عن الزهري عن شداد بن أوس -وكان قد ذهب بصره- قال: زوجوني فإن رسول الله ﷺ: أوصاني أن لا ألقى الله (أعزبا) (٤) (٥).
اردو ترجمہ
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ جب حضرت شداد بن اوس کی بینائی ختم ہوگئی تھی تو انہوں نے فرمایا کہ میری شادی کرادو۔ کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے نصیحت فرمائی تھی کہ میں اللہ تعالیٰ سے اس حال میں ملاقات نہ کرو کہ میں شادی شدہ نہ ہوں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 16654
تخریج (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16654، ترقيم محمد عوامة 16156)
حدیث نمبر: 16655
١٦٦٥٥ - حدثنا محمد بن (بشر) (١) عن أبي رجاء عن الحكم بن زيد (عن الحسن) (٢) قال: قال معاذ في مرضه الذي مات فيه: زوجوني إني أكره أن ألقى الله (أعزبا) (٣) (٤).
اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ حضرت معاذ رضی اللہ عنہ نے اپنی مرض الوفات میں فرمایا کہ میری شادی کرا دو کیونکہ میں اللہ تعالیٰ سے بغیر نکاح کی حالت کے ملنا پسند نہیں کرتا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 16655
تخریج (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16655، ترقيم محمد عوامة 16157)
حدیث نمبر: 16656
١٦٦٥٦ - حدثنا سفيان بن عيينة عن (١) إبراهيم (بن) (٢) ميسرة قال: قال لي طاوس: (لتنكحن) (٣) أو لأقولن لك ما قال عمر لأبي (الزوائد) (٤): ما يمنعك من النكاح إلا عجز أو فجور (٥).
اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم بن میسرہ فرماتے ہیں کہ حضرت طاؤس نے مجھ سے فرمایا کہ یا تو نکاح کرلو ورنہ میں تمہیں وہی بات کہوں گا جو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ابو الزوائد سے کہی تھی کہ تمہیں نکاح سے یا تو کمزوری نے روکا ہے یا بدکاری نے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 16656
تخریج (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16656، ترقيم محمد عوامة 16158)
حدیث نمبر: 16657
١٦٦٥٧ - [حدثنا ابن عيينة عن هشام بن (حجير) (١) عن طاوس قال: (لا) (٢) يتم نسك (الشاب) (٣) حتى يتزوج] (٤).
اردو ترجمہ
حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ جوان کی عبادتیں اور قربانیاں بغیر نکاح کے کامل نہیں ہوسکتیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 16657
تخریج (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16657، ترقيم محمد عوامة 16159)
حدیث نمبر: 16658
١٦٦٥٨ - حدثنا عباد بن عوام (١) عن سفيان بن حسين عن أبي الحكم سيار عن أبي وائل عن ابن مسعود قال: لو لم أعش -أو لم أكن في الدنيا- إلا عشرا ⦗١٥٨⦘ لأحببت أن يكون عندي فيهن امرأة (٢).
اردو ترجمہ
حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر مجھے دنیامیں صرف دس دن زندہ رہناہو تو میری خواہش ہوگی کہ میری کوئی بیوی ہو۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 16658
تخریج (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16658، ترقيم محمد عوامة 16160)
حدیث نمبر: 16659
١٦٦٥٩ - حدثنا أبو أسامة عن هشام بن عروة عن أبيه قال: قال رسول الله ﷺ: "تزوجوا النساء فإنهن يأتينكم بالمال" (١).
اردو ترجمہ
حضرت عروہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ عورتوں سے نکاح کروکیون کہ ان کی وجہ سے تمہیں مال ملے گا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 16659
تخریج (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16659، ترقيم محمد عوامة 16161)
حدیث نمبر: 16660
١٦٦٦٠ - حدثنا وكيع عن مسعر عن إبراهيم بن محمد بن المنتشر قال: قال (عمر: ابتغوا الغنى في الباءة) (١) (٢).
اردو ترجمہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ شادی کرکے مال کی امید رکھو۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 16660
تخریج (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16660، ترقيم محمد عوامة 16162)
حدیث نمبر: 16661
١٦٦٦١ - حدثنا معاذ عن ابن جريج عن إبراهيم بن ميسرة عن (طاوس) (١) قال: قال رسول الله ﷺ: "لم (نر) (٢) للمتحابين مثل النكاح" (٣).
اردو ترجمہ
حضرت طاؤس رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ محبت کرنے والوں کے لئے نکاح جیسی کوئی چیز نہیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 16661
تخریج (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16661، ترقيم محمد عوامة 16163)
حدیث نمبر: 16662
١٦٦٦٢ - حدثنا (عبد الله) (١) قال: نا إسرائيل عن (أبي) (٢) (إسحاق عن) (٣) ⦗١٥٩⦘ عبد الرحمن بن يزيد عن عبد الله قال: لو لم يبق من الدهر إلا ليلة لأحببت أن يكون لي في تلك الليلة امرأة (٤).
اردو ترجمہ
حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر مجھے دنیامیں صرف ایک رات زندہ رہناہو تو میری خواہش ہوگی کہ میری کوئی بیوی ہو۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 16662
تخریج (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16662، ترقيم محمد عوامة 16164)
حدیث نمبر: 16663
١٦٦٦٣ - حدثنا وكيع عن إسماعيل بن أبي خالد عن قيس عن عبد الله قال: كنا مع النبي ﷺ ونحن شباب، فقلنا: يا رسول الله ﷺ: ألا (نستخصي؟) (١) قال: (لا) (٢)، ثم رخص لنا أن (ننكح) (٣) المرأة بالثوب إلى الأجل، (قال) (٤)، ثم قرأ عبد الله: ﴿ياأيها الذين آمنوا لا تحرموا طيبات ما أحل الله لكم﴾ [المائدة: ٨٧] (٥).
اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم نوجوان حضور 5 کے پاس تھے، ہم نے عرض کیا اے اللہ کے رسول ! ہم اپنی مردانہ خواہشات کو ختم نہ کرلیں ؟ آپ نے فرمایا نہیں۔ پھر آپ نے اس بات کی رخصت دی کہ ہم کسی کپڑے کے بدلے عورت سے ہمیشہ کا نکاح کرلیں۔ پھر آپ نے یہ آیت پڑھی : اے ایمان والو ! اپنے اوپر اللہ تعالیٰ کی حلال کردہ پاکیزہ چیزوں کو حرام نہ کرو۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 16663
تخریج (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16663، ترقيم محمد عوامة 16165)
حدیث نمبر: 16664
١٦٦٦٤ - حدثنا أبو بكر قال: نا صاحب لنا يكنى بأبي بكر قال: نا ابن هشام الدستوائي عن أبيه عن قتادة عن الحسن عن سمرة (أن) (١) النبي ﷺ نهى عن التبتل (٢).
اردو ترجمہ
حضرت سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بغیر شادی کے رہنے سے منع فرمایا ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 16664
تخریج (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16664، ترقيم محمد عوامة 16166)

یہ صفحہ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل