ما قالوا في ثواب الحج
— باب: حج کے ثواب سے متعلق جو وارد ہوا ہے اس کا بیان
حدیث نمبر: 13060M
حدثنا أبو محمد عبد الله بن يونس ، قال : حدثنا أبو عبد الرحمن بقي بن مخلد ، قال : حدثنا أبو بكر عبد الله بن محمد بن أبي شيبة العبسي , قال :
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13060M
تخریج (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري (حدثن، ترقيم محمد عوامة ---)
حدیث نمبر: 13061
١٣٠٦١ - حدثنا أبو خالد الأحمر سليمان بن (حيان) (١) عن عمرو بن قيس عن عاصم عن شقيق عن عبد الله قال: قال رسول الله ﷺ: "تابعوا بين الحج والعمرة فإنهما ينفيان الفقر والذنوب كما ينفي الكير خبث الحديد (والذهب والفضة وليس لحجة مبرورة جزاء إلا الجنة) (٢) " (٣).
اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : حج اور عمرہ کرتے رہو، بیشک یہ دونوں فقر اور گناہوں کو اس طرح ختم اور دور کرتے ہیں جس طرح آگ کی بھٹی سونے، چاندی اور لوہے کے زنگ کو کرتی ہے، اور حج مبرور کی جزاء جنت کے سوا اور کچھ نہیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13061
تخریج (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13061، ترقيم محمد عوامة 12780)
حدیث نمبر: 13062
١٣٠٦٢ - [حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) سفيان بن عيينة عن عاصم بن ⦗٣٩٦⦘ (عبيد الله) (٢) عن عبد الله بن عامر بن ربيعة عن عمر قال: قال رسول ﷺ: "تابعوا بين الحج والعمرة فإنهما ينفيان الفقر والذنوب كما ينفي الكير خبث الحديد"] (٣).
اردو ترجمہ
حضرت عمر سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : حج اور عمرہ کرتے رہو بیشک یہ دونوں فقر اور گناہوں کو اس طرح ختم اور دور کرتے ہیں جس طرح آگ کی بھٹی سونے، چاندی اور لوہے کے زنگ کو دور کرتی ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13062
تخریج (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13062، ترقيم محمد عوامة 12781)
حدیث نمبر: 13063
١٣٠٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا سفيان (١) بن عيينة عن سمي عن أبي صالح عن أبي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ: "العمرة إلى العمرة كفارة لما بينهما والحج المبرور ليس له جزاء إلا الجنة" (٢).
اردو ترجمہ
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ عمرہ کے بعد دوسرا عمرہ کرنا درمیانی گناہوں کے لیے کفارہ ہے اور حج مبرور کی جزاء سوائے جنت کے اور کچھ نہیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13063
تخریج (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13063، ترقيم محمد عوامة 12782)
حدیث نمبر: 13064
١٣٠٦٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال (حدثنا) (١) مسعر وسفيان عن منصور عن أبي حازم عن أبي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ: "من حج فلم يرفث ولم يفسق رجع كما ولدته أمه" (٢).
اردو ترجمہ
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو شخص حج اس طرح ادا کرے کہ نہ اس میں بیوی سے شرعی ملاقات کرے اور نہ ہی کوئی گناہ کرے وہ حج سے اس طرح لوٹے گا جس طرح اس کی ماں نے اس کو (آج ہی) جنم دیا ہو۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13064
تخریج (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13064، ترقيم محمد عوامة 12783)
حدیث نمبر: 13065
١٣٠٦٥ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) جرير عن منصور عن (أبي الضحى) (٢) أخبره شيخ في هذا المسجد أن عمر خطبهم عند باب الكعبة وقال: (ما) (٣) من أحد يجيء إلى هذا البيت لا ينهزه غير صلاة فيه حتى يستلم (الحجر) (٤)، ⦗٣٩٧⦘ إلا كفر عنه ما كان قبل ذلك (٥).
اردو ترجمہ
حضرت ابو الضحیٰ فرماتے ہیں کہ مجھے ایک بوڑھے نے اس مسجد میں خبر دی کہ حضرت عمر نے کعبہ شریف کے پاس خطبہ ارشاد فرماتے ہوئے فرمایا : نہیں ہے کوئی شخص جو اس گھر (بیت اللہ) کی طرف آتا ہے، اس کو گھر سے کوئی اور چیز نہیں نکالتی سوائے نماز پڑھنے کے یہاں تک کہ وہ حجر اسود کو بوسہ دیدے مگر یہ عمل اس کے سابقہ تمام گناہوں کا کفارہ بن جاتا ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13065
تخریج (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13065، ترقيم محمد عوامة 12784)
حدیث نمبر: 13066
١٣٠٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا الأعمش عن أبي (الضحى) (١) عن شيخ قال: قال عمر بن الخطاب: من حج هذا البيت لا يريد غيره، خرج من ذنوبه كيوم ولدته أمه (٢).
اردو ترجمہ
حضرت ابو الضحیٰ فرماتے ہیں کہ مجھے ایک بوڑھے نے بتایا کہ حضرت عمر ارشاد فرماتے ہیں : جو شخص حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرے اس کے علاوہ اس کا کوئی مقصد یہاں آنے کا نہ ہو وہ گناہوں سے اس طرح نکل جاتا ہے جیسے اس کی والدہ نے اس کو آج ہی جنا ہو۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13066
تخریج (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13066، ترقيم محمد عوامة 12785)
حدیث نمبر: 13067
١٣٠٦٧ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) محمد بن فضيل عن حصين عن أبي صالح قال: كانت امرأة من المهاجرات تحج، فإذا رجعت مرت على عمر، فيقول لها: (أنقبت؟) (٢) فتقول: نعم، فيقول لها: استأنفي العمل (٣).
اردو ترجمہ
حضرت ابو صالح فرماتے ہیں کہ مہاجرہ عورتوں میں سے ایک عورت نے حج کیا جب وہ واپس آئی تو حضرت عمر کے پاس سے گذری، حضرت عمر نے اس سے پوچھا : کیا تیرے اونٹ کے کھر گھس چکے تھے ؟ اس نے کہا جی ہاں، آپ نے اس سے فرمایا : تو اس عمل کو دوبارہ کرو۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13067
تخریج (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13067، ترقيم محمد عوامة 12786)
حدیث نمبر: 13068
١٣٠٦٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن فضيل عن عطاء بن السائب عن مجاهد قال: بينما عمر جالسا عند البيت إذ قدم رجال من العراق حجاجا فطافوا بالبيت (وسعوا) (١) بين الصفا والمروة فدعاهم عمر، فقال: أنهزكم (إليه) (٢) غيره، فقالوا: لا، (فقال) (٣): (أنقبتم) (٤) قالوا: نعم فقال: (أدبرتم) (٥)، ثم قالوا: نعم، ⦗٣٩٨⦘ (قال) (٦): أما لا، فاستأنفوا العمل (٧).
اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت عمر بیت اللہ کے پاس تشریف فرما تھے کہ عراق سے کچھ لوگ حج کے لیے آئے اور وہ بیت اللہ کا طواف اور صفا ومروہ کی سعی کرنے لگے، حضرت عمر نے ان کو بلایا اور ان سے پوچھا : کیا تمہیں حج کے علاوہ کسی اور عمل نے بیت اللہ کی طرف نکالا ہے ؟ انہوں نے جواب دیا نہیں، آپ نے دریافت فرمایا : کیا تمہارے اونٹوں کے کھر لمبے سفر کی مشقت کی وجہ سے گھس گئے ہیں ؟ انہوں نے جواب دیا، ہاں، آپ نے دریافت فرمایا : کیا تمہارے اونٹوں کی پیٹھیں زخمی ہوگئی ہیں ؟ انہوں نے کہا جی ہاں، آپ نے فرمایا : اگر تمہارا جواب ہاں میں ہے تو تم عمل لے کر لوٹے (اور اگر تمہارا نہیں میں ہوتا تو تم لوگ خسارے میں تھے) ۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13068
تخریج (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13068، ترقيم محمد عوامة 12787)
حدیث نمبر: 13069
١٣٠٦٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: (حدثنا) (١) الأعمش عن حبيب أن قوما (مروا) (٢) بأبي ذر بالربذة فقال لهم: ما (أنصبكم) (٣) إلا الحج (استأنفوا) (٤) العمل (٥).
اردو ترجمہ
حضرت حبیب فرماتے ہیں کہ کچھ لوگ حضرت ابو ذر غفاری کے پاس سے ربذہ مقام پر گذرے، آپ نے ان کو کہا کہ کیا تم لوگوں کو سوائے حج کے کسی اور چیز نے نہیں تھکایا ؟ عمل کو دوبارہ کرو۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13069
تخریج (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13069، ترقيم محمد عوامة 12788)
حدیث نمبر: 13070
١٣٠٧٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن مسعر عن حماد عن إبراهيم أن ابن مسعود قال: ذلك لقوم (١).
اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود نے یہی بات ایک قوم کو کہی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13070
تخریج (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13070، ترقيم محمد عوامة 12789)
حدیث نمبر: 13071
١٣٠٧١ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) أبو خالد الأحمر عن حجاج عن حسين عن كعب قال: رأى قوما من الحاج فقال: لو يعلم هؤلاء ما لهم بعد المغفرة لقرت عيونهم.
اردو ترجمہ
حضرت کعب نے کچھ حاجیوں کو دیکھا تو فرمایا : اگر یہ لوگ اس بات کو جان لیں کہ ان کے لیے مغفرت کے بعد کیا (انعام) ہے تو یہ مطمئن اور خوش ہوجائیں اور ان کی آنکھیں ٹھنڈی ہوجائیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13071
تخریج (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13071، ترقيم محمد عوامة 12790)
حدیث نمبر: 13072
١٣٠٧٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن حبيب بن الزبير قال: قلت لعطاء أبلغك أن رسول الله ﷺ قال: "استقبلوا العمل بعد الحج؟ " قال: لا، ولكن عثمان وأبو ذر (١).
اردو ترجمہ
حضرت حبیب بن زبیر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے کہا : کیا آپ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی یہ حدیث پہنچی ہے کہ حج کے بعد از سر نو عمل کرو ؟ انہوں نے کہا نہیں، لیکن حضرت عثمان اور حضرت ابو ذر ایسا کرتے تھے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13072
تخریج (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13072، ترقيم محمد عوامة 12791)
حدیث نمبر: 13073
١٣٠٧٣ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا سفيان بن عيينة عن منصور عن مجاهد (عن عبد الله) (١) بن ضمرة عن كعب قال: إذا كبر الحاج والمعتمر والغازي كبر (الربو) (٢) الذي يليه (ثم الذي يليه، ثم الذي يليه) (٣) حتى ينقطع في الأفق.
اردو ترجمہ
حضرت کعب فرماتے ہیں کہ جب حاجی یا عمرہ کرنے یا کوئی غازی والا تکبیر کہتا ہے تو اس کے قریب والا فرشتہ اعمال لے کر اوپر کی طرف جاتا ہے تکبیر کہتا پھر اس کے ساتھ والا اور پھر اس کے ساتھ والا یہاں تک کہ وہ تکبیر آسمان کو چیر (پھاڑ کر) کر عرش تک پہنچ جاتی ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13073
تخریج (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13073، ترقيم محمد عوامة 12792)
حدیث نمبر: 13074
١٣٠٧٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا محمد بن عمرو عن (مرداس) (١) بن عبد الرحمن الليثي قال: دخلنا على عبد الله بن (عمرو) (٢) فحدثنا قال: ما من أحد يهل إلا قال الله له: أبشر فقال مرداس يا أبا (محمد) (٣): فوالله ما يبشر (الله) (٤) إلا بالجنة قال: من أنت يا ابن أخي قال: أنا مرداس قال: (قد) (٥) كان خيارنا (يتتابعون) (٦) على ذلك (٧).
اردو ترجمہ
حضرت مرداس بن عبد الرحمن اللیثی فرماتے ہیں کہ میں حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کے پاس گیا آپ نے بیان کیا جو شخص حج میں تہلیل کہتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے لیے فرماتے ہیں اس کو خوشخبری دے دو ، حضرت مرداس کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا اے ابو محمد ! اللہ کی قسم اللہ کی بشارت جنت کے سوا اور کیا ہوسکتی ہے، آپ نے فرمایا : بھتیجے تو کون ہے ؟ میں نے عرض کیا مرداس، آپ نے فرمایا : ہمارے بڑے (جو ہم سے بہتر تھے) اسی پر موافقت فرماتے تھے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13074
تخریج (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13074، ترقيم محمد عوامة 12793)
حدیث نمبر: 13075
١٣٠٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا أبو خالد الأحمر عن أسامة (عن) (١) سعيد ⦗٤٠٠⦘ عن موسى (بن) (٢) (سعيد) (٣) قال: قال (عمر) (٤): (تلقوا) (٥) (الحجاج) (٦) والعمار والغزاة فليدعوا لكم قبل أن يتدنسوا (٧).
اردو ترجمہ
حضرت موسیٰ بن سعد سے مروی ہے کہ حضرت عمر نے فرمایا : حج کرنے والے، عمرہ کرنے والے اور غازی سے درخواست (تلقین) کرو کہ وہ گندگی (گناہ) میں مبتلا ہونے سے پہلے تمہارے لیے دعا کریں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13075
تخریج (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13075، ترقيم محمد عوامة 12794)
حدیث نمبر: 13076
١٣٠٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن منصور عن مجاهد عن عبد الله بن ضمرة السلولي عن كعب قال: الحاج والمعتمر والمجاهد في سبيل الله وفد الله، سألوا فأعطوا، ودعوا فأجيبوا.
اردو ترجمہ
حضرت کعب فرماتے ہیں کہ حاجی، عمرہ کرنے والا اور اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والا اللہ کے وفد (قاصد) میں سے ہیں وہ جو سوال کرتے ہیں ان کو عطا کیا جاتا ہے اور دعا کرتے ہیں تو ان کی دعا قبول کی جاتی ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13076
تخریج (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13076، ترقيم محمد عوامة 12795)
حدیث نمبر: 13077
١٣٠٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا ابن مهدي عن سفيان عن أبيه عن (أبي) (١) يعلى أن الحسين بن علي لقي قوما حجاجا، فقالوا: إنا نريد مكة فقال: إنكم من وفد الله فإذا قدمتم مكة فاجمعوا حاجاتكم فسلوها الله (٢).
اردو ترجمہ
حضرت حسین بن علی رضی اللہ عنہ کی حاجیوں کی ایک جماعت سے ملاقات ہوئی انہوں نے کہا ہم مکہ جارہے ہیں آپ نے فرمایا : تم لوگ اللہ تعالیٰ کے قاصدوں میں سے ہو، جب تم مکہ پہنچو تو اپنی ساری ضروریات کے بارے میں اللہ تعالیٰ سے سوال کرنا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13077
تخریج (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13077، ترقيم محمد عوامة 12796)
حدیث نمبر: 13078
١٣٠٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسماعيل بن عبد الملك عن (حبيب) (١) بن أبي ثابت (قال) (٢): كنا نتلقى الحاج بالقادسية (فنصافحهم) (٣) قبل أن (يقارفوا) (٤).
اردو ترجمہ
حضرت حبیب بن ابو ثابت فرماتے ہیں کہ قادسیہ میں ہماری حاجیوں سے ملاقات ہوتی تو اس سے قبل کہ وہ قریب آتیں ہم خود اس سے مصافحہ کرنے کے لئے آگے ہوجاتے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13078
تخریج (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13078، ترقيم محمد عوامة 12797)
حدیث نمبر: 13079
١٣٠٧٩ - حدثنا أبو (بكر) (١) قال: حدثنا محمد بن فضيل عن حبيب بن أبي (عمرة) (٢) عن عائشة ابنة طلحة عن عائشة (قالت) (٣): (قلت) (٤) (يا) (٥) رسول الله على النساء جهاد قال: "نعم، جهاد (لا) (٦) قتال فيه الحج والعمرة" (٧).
اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے خدمت نبوی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں عرض کیا : کیا عورتوں پر جہاد ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہاں، ایسا جہاد ہے جس میں لڑنا نہیں ہے یعنی حج اور عمرہ۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13079
تخریج (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13079، ترقيم محمد عوامة 12798)
حدیث نمبر: 13080
١٣٠٨٠ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا وكيع عن القاسم بن الفضل عن أبي جعفر عن (أم) (١) سلمة قالت: قال رسول الله ﷺ: "الحج جهاد كل ضعيف" (٢).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13080
تخریج (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13080، ترقيم محمد عوامة 12799)
حدیث نمبر: 13081
١٣٠٨١ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا عبد السلام بن حرب عن ليث عن مجاهد قال: قال (عمر) (١): يغفر للحاج ولمن استغفر له الحاج بقية ذي الحجة والمحرم وصفر وعشر من شهر ربيع الأول (٢).
اردو ترجمہ
حضرت عمر ارشاد فرماتے ہیں کہ حاجی کی اور جس کے لیے حاجی مغفرت طلب کرے اس کی مغفرت کردی جاتی ہے ذوالحجہ، محرم، صفر اور ربیع الاول کے دس دن تک۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13081
تخریج (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13081، ترقيم محمد عوامة 12800)
حدیث نمبر: 13082
١٣٠٨٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك (عن جابر) (١) عن مجاهد أن النبي ﷺ قال: "اللهم اغفر للحاج ولمن استغفر له الحاج" (٢).
اردو ترجمہ
حضرت مجاہد سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اے اللہ ! حاجی کی مغفرت فرما اور اس شخص کی جس کے لیے حاجی مغفرت طلب کرے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13082
تخریج (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13082، ترقيم محمد عوامة 12801)
حدیث نمبر: 13083
١٣٠٨٣ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا حماد بن سلمة عن أيوب عن أبي قلابة أن النبي ﷺ قال: "الحاج وفد الله، والحاج (وافد) (١) أهله" (٢).
اردو ترجمہ
حضرت ابو قلابہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : حاجی اللہ کے پاس قاصد بن کر آنے والا ہے اور حاجی اپنے گھر والوں کا قاصد ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13083
تخریج (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13083، ترقيم محمد عوامة 12802)
حدیث نمبر: 13084
١٣٠٨٤ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا يزيد بن هارون قال: (أنا) (١) (همام) (٢) عن قتادة عن محمد بن (عباد) (٣) أن رسول الله ﷺ قال: "النفقة في الحج كالنفقة في سبيل الله: الدرهم (بسبع مائة) (٤) " (٥).
اردو ترجمہ
حضرت محمد بن عباد سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : حج کے سفر میں خرچ کرنے والا ایسا ہی ہے جیسے اللہ کی راہ (جہاد) میں خرچ کرنا، یعنی ایک درھم کے بدلے سات سو۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13084
تخریج (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13084، ترقيم محمد عوامة 12803)
حدیث نمبر: 13085
١٣٠٨٥ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا (شريك) (١) عن عاصم بن (عبيد الله) (٢) عن عبد الله بن عامر بن ربيعة عن أبيه قال: قال رسول الله ﷺ: "تابعوا بين الحج ⦗٤٠٣⦘ والعمرة فإنهما (ينفيان) (٣) الذنوب (والفقر) (٤) كما (ينفي) (٥) الكير خبث الحديد" (٦).
اردو ترجمہ
حضرت عامر بن ربیعہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی مکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : حج اور عمرہ کرتے رہو (ان کے درمیان متابعت رکھو) بیشک یہ دونوں فقر اور گناہوں کو اس طرح ختم کرتے ہیں جس طرح آگ کی بھٹی لوہے کے زنگ کو ختم کرتی ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13085
تخریج (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13085، ترقيم محمد عوامة 12804)
حدیث نمبر: 13086
١٣٠٨٦ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا أبو معاوية عن (ابن سوقة) (١) عن سعيد بن جبير قال: ما أتي هذا البيت طالب حاجة لدين أو (دنيا) (٢) إلا رجع بحاجته.
اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ کوئی دین ودنیا کی ضرورت کا طالب اس گھر میں نہیں آتا مگر وہ اپنی ضرورت (پوری کر کے) لوٹتا ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13086
تخریج (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13086، ترقيم محمد عوامة 12805)