حائضہ سے حیض کا غسل کرنے سے پہلے جماع کرنے کا حکم

تحریر: فتویٰ علمائے حرمین سوال: ایک آدمی نے اپنی بیوی سے خون حیض بند ہونے کے بعد اور اس کے غسل کرنے سے پہلے جماع کیا، اس کاکیا حکم ہے؟ جواب: اس مسئلہ پر علماء کے کئی اقوال میں سے صحیح قول یہ ہے کہ آدمی اس کے غسل کرنے سے پہلے اس سے جماع نہ کرے، کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: «وَلَا تَقْرَبُوهُنَّ حَتَّىٰ يَطْهُرْنَ فَإِذَا تَطَهَّرْنَ فَأْتُوهُنَّ مِنْ حَيْثُ أَمَرَكُمُ اللَّهُ» [2-البقرة: 222] ”اور ان کے قریب نہ جاؤ، یہاں تک کہ وہ پاک ہو جائیں، پھر جب وہ غسل کر لیں تو ان کے پاس آؤ جہاں سے تمہیں اللہ نے حکم دیا ہے۔“ اس آیت میں محل استشہاد یہ ہے: «تطهرن» (وہ غسل کریں) ہاں جب عورت کو پانی نہ ملے یا وہ اس کے استعمال کی قدرت نہ رکھتی ہو تو وہ تمیم کر کے نماز ادا…

Continue Readingحائضہ سے حیض کا غسل کرنے سے پہلے جماع کرنے کا حکم

حيض كے آخري ايام ميں بيوي سے مجامعت كرنا

تحریر: فتویٰ علمائے حرمین سوال: جب خاوند اپنی بیوی سے ماہواری کے آخری ایام میں جماع کا مطالبہ کرے تو کیا اس کی بیوی اس کی بات مان کر جماع کر لے؟ جواب: یہ سوال اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ عورت یقیناً جانتی ہے کہ جب عورت کو ماہواری آ جائے تو اس کے خاوند کے لیے اس سے مجامعت کرنا جائز نہیں ہے، اور اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کی وجہ سے یہ عام معروف ہے۔ «وَيَسْأَلُونَكَ عَنِ الْمَحِيضِ قُلْ هُوَ أَذًى فَاعْتَزِلُوا النِّسَاءَ فِي الْمَحِيضِ وَلَا تَقْرَبُوهُنَّ حَتَّىٰ يَطْهُرْنَ فَإِذَا تَطَهَّرْنَ فَأْتُوهُنَّ مِنْ حَيْثُ أَمَرَكُمُ اللَّهُ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ التَّوَّابِينَ وَيُحِبُّ الْمُتَطَهِّرِينَ» [2-البقرة: 222] ”اور تجھ سے حیض کے متعلق پوچھتے ہیں، کہہ دے وہ ایک طرح کی گندگی ہے، سو حیض میں عورتوں سے علیحدہ رہو اور ان کے قریب نہ جاؤ، یہاں تک کہ وہ پاک ہو…

Continue Readingحيض كے آخري ايام ميں بيوي سے مجامعت كرنا

حیض، نفاس اور حلال ہونے سے پہلے حالت احرام میں جماع

تحریر: فتویٰ علمائے حرمین دبر میں دخول کیے بغیر لطف اندوز ہونے کا حکم جواب: آدمی کے لیے اپنی بیوی سے دبر (پچھلی شرمگاہ)، حیض، نفاس اور مکمل حلال ہونے سے پہلے حالت احرام میں جماع کرنے کے علاوہ اس کے تمام جسم سے لطف اندوز ہونا جائز ہے۔ و باللہ التوفیق۔ [سعودي فتوي كميٹي]

Continue Readingحیض، نفاس اور حلال ہونے سے پہلے حالت احرام میں جماع

پرورش کرنے کا زیادہ حق دار

مؤلف : ڈاکٹر محمد ضیاء الرحمٰن اعظمی رحمہ اللہ 365- پرورش کرنے کا زیادہ حق دار سوال: جو اپنے پرورش کرنے والے کو کھو بیٹھے تو کیا اس پرورش کرنے کا ولی وہ بن سکتا ہے جو مطلقا ولی بنا ہو؟ جواب: جب پرورش کا مستحق کھو دیا جائے یا اس کے لیے پرورش کرنے میں کوئی رکاوٹ پیدا ہو جائے تو پھر پرورش کرنے کے ذمے داران میں سے جو مرتبے میں اس کے بعد آتا ہو وہ یہ ذمے داری سنبھالے اور جو کام وہ کرتا رہا یہ بھی وہ کام کر لے، فقہا نے اس کی تصریح کی ہے۔ ”شرح کبیر“ میں ہے: ”اگر باپ یا کوئی دوسرا پرورش کرنے والا معدوم ہو جائے اور کوئی عصبہ موجود ہو، جیسے: بھائی، چچا، چچا زاد تو وہ باپ کے قائم مقام ہوگا، پھر حاکم وقت اس کو، اس عصبہ اور ماں…

Continue Readingپرورش کرنے کا زیادہ حق دار

بیوی کا خاوند کے مال سے کچھ لینا

مؤلف : ڈاکٹر محمد ضیاء الرحمٰن اعظمی رحمہ اللہ 361- اگر حقیقت حال یہ ہے کہ تم اپنی اور اپنی اولاد کی ضرورت کے لیے لیتی ہو تو تمہارے لیے معروف کے مطابق اتنا لینا جائز ہے جو تمہارے لیے اور تمھاری اولاد کے لیے کافی ہو، اس کی دلیل یہ ہے کہ حضرت ابو سفیان کی بیوی نے کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ابو سفیان ایک بخیل آدمی ہے، وہ مجھے اتنا خرچ نہیں دیتا جو میرے اور میرے لڑکے کے لیے کافی ہے، سوائے اس کے کہ میں اس کی بے خبری میں اس سے جو لے لوں تو آپ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اتنا لے لو جو معروف کے مطابق تمہارے اور تمہارے لڑکے کے لیے کافی ہو۔“ [صحيح البخاري، رقم الحديث 5364] [اللجنة الدائمة: 5101] 362- بیوی کا خاوند کے مال سے…

Continue Readingبیوی کا خاوند کے مال سے کچھ لینا

آدمی کا اپنی بیوی کو حج کروانا

مؤلف : ڈاکٹر محمد ضیاء الرحمٰن اعظمی رحمہ اللہ 359- خاوند، خواہ مالدار ہی ہو، اس پر اپنی بیوی کے حج کا خرچہ واجب نہیں، لیکن اگر نکاح کرتے وقت یہ شرط لگائی جائے، جب اسے پورا کرنا ضروری ہے کیونکہ عورت کا حج ہمارے نزدیک اس پر خرچ کرنے میں نہیں آتا، کہ ہم کہیں کہ جس طرح اس کا نان و نفقہ واجب ہے، اسی طرح حج کے لیے بھی اس پر خرچ کرنا ضروری ہے۔ ایسی صورت حال میں اگر عورت کے پاس حج کے لیے مالی استطاعت نہیں تو اس پر حج فرض بھی نہیں، کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: «وَلِلَّهِ عَلَى النَّاسِ حِجُّ الْبَيْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلًا» [آل عمران: 97] ”اور اللہ کے لیے لوگوں پر اس گھر کا حج (فرض) ہے، جو اس کی طرف راستے کی طاقت رکھے۔“ نیز حدیث شریف میں بھی استطاعت کا…

Continue Readingآدمی کا اپنی بیوی کو حج کروانا

خاوند کے مال سے بیوی کا علاج

مؤلف : ڈاکٹر محمد ضیاء الرحمٰن اعظمی رحمہ اللہ 358- کتاب و سنت میں لوگوں کے ساتھ عموماًً اور اقربا کے ساتھ خصوصاًً حسن سلوک اور احسان کرنے کے متعلق دلائل موجود ہیں۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: «إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسَانِ وَإِيتَاءِ ذِي الْقُرْبَىٰ» [النحل: 90] ”بے شک اللہ عدل اور احسان اور قرابت والے کو دینے کا حکم دیتا ہے۔“ نیز فرمایا: «وَاعْبُدُوا اللَّهَ وَلَا تُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا ۖ وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا وَبِذِي الْقُرْبَىٰ وَالْيَتَامَىٰ وَالْمَسَاكِينِ وَالْجَارِ ذِي الْقُرْبَىٰ وَالْجَارِ الْجُنُبِ وَالصَّاحِبِ بِالْجَنبِ وَابْنِ السَّبِيلِ وَمَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ ۗ إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ مَن كَانَ مُخْتَالًا فَخُورًا» [النساء: 36] ”اور اللہ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ بناؤ اور ماں باپ کے ساتھ اچھا سلوک کرو اور قرابت والے کے ساتھ اور یتیموں اور مسکینوں اور قرابت والے ہمسائے اور اجنبی ہمسائے اور پہلو کے ساتھی…

Continue Readingخاوند کے مال سے بیوی کا علاج

بیوی کا خرچہ خاوند پر واجب ہے

مؤلف : ڈاکٹر محمد ضیاء الرحمٰن اعظمی رحمہ اللہ نفقات (اخراجات) 355- بیوی کا نان، نفقہ، پہناوا اور رہائش خاوند پر واجب ہے، اسی طرح میاں بیوی کا خوش اسلو بی سے رہنا اور ایک دوسرے کے ساتھ بہترین انداز میں پیش آنا شریعت کا مطلو ب ہے۔ فرمان الہی ہے: الرِّجَالُ قَوَّامُونَ عَلَى النِّسَاءِ بِمَا فَضَّلَ اللَّهُ بَعْضَهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ وَبِمَا أَنفَقُوا مِنْ أَمْوَالِهِمْ [النساء: 34] ”مرد عورتوں پر نگران ہیں، اس وجہ سے کہ اللہ نے ان کے بعض کو بعض پر فضیلت عطا کی اور اس وجہ سے کہ انہوں نے اپنے مالوں سے خرچ کیا۔“ نیز فرمایا: «أَسْكِنُوهُنَّ مِنْ حَيْثُ سَكَنتُم مِّن وُجْدِكُمْ» [الطلاق: 16] ”انھیں وہاں سے رہائش دو جہاں تم رہتے ہو۔“ مزید فرمایا: «وَعَاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ» [النساء: 19] ”اور ان کے ساتھ اچھے طریقے سے رہو۔“ نیز آنحضرت صلى اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ”تمہارے ذمے…

Continue Readingبیوی کا خرچہ خاوند پر واجب ہے

جو عورت خاوند کے گھر کے علاوہ کہیں اپنے کپڑے اتارے

تحریر: فتویٰ علمائے حرمین سوال : بعض احادیث میری سوچ میں التباس پیدا کرتی ہیں ، ان میں سے ایک حدیث یہ ہے : ” من نزعت ثيابها أو خمارها فى غير بيت زوجها . . . “ الحدیث ، اس حدیث کا معنی و مفہوم کیا ہے ، بالتفصیل بیان کیجیے ؟ جواب : اس حدیث کا معنی ، جیسا کہ ” فيض القدير شرح الجامع الصغير “ میں ہے ، یہ ہے : من نزعت ثيابها أو أيما امرأة وضعت ثيابها فى غير زوجها فقد هتكت ما بينها و بين الله من الستر الله [صحيح سنن ابن ماجه ، رقم الحديث 3750 ] ”جس (عورت) نے کپڑے اتارے “یا ”جونسی عورت نے اپنے خاوند کے گھر کے علاوہ کہیں اپنے کپڑے اتارے اس نے اپنے اور اللہ کے درمیان پردہ چاک کر دیا ۔ “ یا اس مفہوم کی یہ حدیث…

Continue Readingجو عورت خاوند کے گھر کے علاوہ کہیں اپنے کپڑے اتارے

آدمی عورت کے ساتھ خاوند کے بغیر خلوت نہ کرے

تحریر: فتویٰ علمائے حرمین سوال : نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان : ”لا یخلون رجل بامرأۃ إلا مع زوج أو المحر م “ کوئی آدمی کسی عورت کے ساتھ اس کے خاوند اور محرم کے بغیر خلوت نہ کرے کیا معنی ہے ؟ اور کیا عورت کے خاوند کی موجودگی میں اس کے پاس بغیر کسی پردے اور رکاوٹ کے ایک ہی گھر میں بیٹھنا جائز ہے یا نہیں ؟ جواب : اس حدیث کا مطلب یہ ہے کہ کسی آدمی کے لیے حلال نہیں ہے کہ وہ کسی اجنبی عورت کے ساتھ کسی ایسی جگہ بیٹھے جہاں ان دونوں کو کوئی دیکھ نہ رہا ہو ، الا یہ کہ ان کے ساتھ اس عورت کا خاوند یا محرم ہو ، کیونکہ ان کے اس طرح خلوت کرنے میں فتنہ کا ڈر ہے ، نیز اس بات کا ڈر…

Continue Readingآدمی عورت کے ساتھ خاوند کے بغیر خلوت نہ کرے

پانی کے علاوہ نجاست سے پاکی

تحریر: فتویٰ علمائے حرمین پانی کے علاوہ نجاست کو پاک کرنے کا حکم سوال: کیا پانی کے بغیر نجاست سے پاکی حاصل کی جا سکتی ہے؟ جواب: نجاست کا ازالہ کرنا ان اعمال میں سے نہیں ہے جن سے عبادت کا قصد و ارادہ کیا جا تا ہو ۔ یعنی بلاشبہ ازالہ نجاست مقصودی عبادت نہیں ہے۔ ازالہ نجاست تو صرف خبیث اور نجس چیز کو صاف کرنے کا نام ہے ۔ پس جس چیز سے بھی نجاست کا ازالہ کیا جائے اور اس چیز سے وہ نجاست اور اس کا اثر زائل ہو جائے تو وہ چیز پاک ہو جائے گی ، خواہ اس کو پانی سے پاک کیا جائے یا پٹرول سے ، یا کسی بھی ازالہ کرنے والی چیز سے پاک کیا جائے ۔ جب کسی بھی چیز سے عین نجاست زائل ہو جائے اس کو اس کی پاکی شمار…

Continue Readingپانی کے علاوہ نجاست سے پاکی

منی ، مذی اور ودی کا حکم

تحریر: فتویٰ علمائے حرمین مذی اور ودی کا حکم سوال: ایک شخص کا خط ہمارے پاس آیا ہے جو شہریت کے اعتبار سے مصری ہے اور آج کل ریاض میں مقیم ہے ، وہ کہتا ہے: میرا سوال یہ ہے کہ مجھے پیشاب کے بعد سفید رنگ کا سیال مادہ (مذی) خارج ہوتا رہتا ہے ، لہٰذا میرے وضو کا حکم کیا ہوگا اور وضو کا صحیح طریقہ کیا ہو گا؟ معلوم رہے کہ میں استنجا کے بعد اپنے عضو تناسل کو جھاڑتا ہوں اور مجھے بعض بھائیوں نے کہا کہ ایسا کرنا صحیح نہیں ہے اور صحت کے حوالے سے بھی یہ اچھا نہیں ہے ، پس میں اپنے عضو تناسل پر ٹشو پیپر رکھ کر کچھ دیر انتظار کرتا ہوں لیکن بعض اوقات میں سڑک پر ہوتا ہوں اور بعض اوقات میں پیشاب کرنے کے لیے حمام میں ہوتا ہوں تو…

Continue Readingمنی ، مذی اور ودی کا حکم

سید کا غیر سید سے شادی کرنا

تحریر: الشیخ مبشر احمد ربانی حفظ اللہ نکاح کے لیے ذات برادری ایک ہونا سوال : کیا نکاح کے لیے میاں بیوی کی ذات کا ایک ہونا ضروری ہے کیا کوئی سید، غیر سید سے شادی کر سکتا ہے؟ جواب : لڑکی سیدہ ہاشمیہ ہو یا کوئی اور اس کا نکاح کسی بھی مسلمان لڑکے س بلا تردد درست ہے۔ کیونکہ ترجیح اور برتری کی بنیاد نسلی امتیازات اور خاندانی حسب نسب، جاہ و جلال، مال وزر، ذات و برادری وغیرہ کی وجہ سے نہیں ہوتی بلکہ یہ تقویٰ، پرہیز گاری، اللہ کے خوف وغیرہ جیسی صفات عالیہ پر موقوف ہے۔ جیسا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حجتہ الوداع کے موقع پر خطبہ ارشاد فرماتے ہوئے اس کی وضاحت اچھی طرح فرما دی تھی کہ کسی عربی کو عجمی پر اور کسی عجمی کو عربی پر، کسی کالے کو گورے پر،…

Continue Readingسید کا غیر سید سے شادی کرنا

کافر ڈاکٹر کا مسلمان عورت کا علاج کرنے کا حکم

تحریر: فتویٰ علمائے حرمین اجنبی یا کافر ڈاکٹر کا مسلمان عورت کا علاج کرنے کا حکم سوال: مسلمان بیمار عورت کے لیے علاج معالجہ ، اور ٹیسٹ کروانے کے لیے مندرجہ ذیل ڈاکٹروں میں سے کسی کے پاس جانا جائز ہے: کافر آدمی ، کافرہ عورت یا ایسا آدمی جو مسلمان ہے لیکن نہ نماز پڑھتا ہے اور نہ روزہ رکھتا ہے؟ جواب: جو نماز نہیں پڑھتا علماء کے اقوال میں سے صحیح قول یہ ہے کہ بلاشبہ وہ کافر ہے ، کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: العهد الذى بيننا و بينهم الصلاة فمن تركها فقد كفر [صحيح سنن الترمذي ، رقم الحديث 2621] ”ہمارے اور ان (کافروں) کے درمیان نماز قائم رکھنے کا عہد ہے ، جس نے نماز چھوڑ دی اس نے کفر کیا ۔ “ (اس کو ابوداود نے بریدہ رضی اللہ عنہ کی حدیث سے…

Continue Readingکافر ڈاکٹر کا مسلمان عورت کا علاج کرنے کا حکم

End of content

No more pages to load