وتروں کی دعا میں ہاتھ اٹھانے کا حکم

نماز کے دوران گھنٹی بج اٹھی -------------- فتویٰ : سابق مفتی اعظم سعودی عرب شیخ ابن باز رحمہ اللہ سوال : جب میں نماز پڑھ رہی ہوں اور دروازے کی گھنٹی بجنے لگے، گھر پر میرے علاوہ اور کوئی نہ ہو تو اس صورت میں مجھے کیا کرنا چاہئیے ؟ جواب : اگر نماز نفلی ہو تو نماز توڑ کر معلوم کیا جا سکتا ہے کہ دروازے پر کون ہے، فرض نماز کی صورت میں جلد بازی درست نہیں ہے۔ ہاں اگر کوئی اہم مسئلہ درپیش ہو اور اس کے ضائع ہونے کا خطرہ ہو تو اس صورت میں اگر دروازے پر موجود فرد کو آگاہ کرنا بھی ممکن ہو تو ’’ نمازی مرد“ سبحان اللہ کہے اور ”نمازی عورت“ تالی بجائے، یہ ان کے لیے کافی ہو گا۔ جیسا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : من نابه شيء :…

Continue Reading

وتروں کی دعا میں ہاتھ اٹھانے کا حکم

نماز کے دوران گھنٹی بج اٹھی -------------- فتویٰ : سابق مفتی اعظم سعودی عرب شیخ ابن باز رحمہ اللہ سوال : جب میں نماز پڑھ رہی ہوں اور دروازے کی گھنٹی بجنے لگے، گھر پر میرے علاوہ اور کوئی نہ ہو تو اس صورت میں مجھے کیا کرنا چاہئیے ؟ جواب : اگر نماز نفلی ہو تو نماز توڑ کر معلوم کیا جا سکتا ہے کہ دروازے پر کون ہے، فرض نماز کی صورت میں جلد بازی درست نہیں ہے۔ ہاں اگر کوئی اہم مسئلہ درپیش ہو اور اس کے ضائع ہونے کا خطرہ ہو تو اس صورت میں اگر دروازے پر موجود فرد کو آگاہ کرنا بھی ممکن ہو تو ’’ نمازی مرد“ سبحان اللہ کہے اور ”نمازی عورت“ تالی بجائے، یہ ان کے لیے کافی ہو گا۔ جیسا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : من نابه شيء :…

Continue Reading

وتر پڑھنے کا آخری وقت

فتویٰ : سابق مفتی اعظم سعودی عرب شیخ ابن باز رحمہ اللہ سوال : امکانی حد تک وتر پڑھنے کا آخری وقت کون سا ہے ؟ جواب : وتر پڑھنے کا وقت طلوع فجر (صبح صادق ہونے ) تک ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد مبارک ہے : صلاة الليل مثنی مثنی فإذا خشى أحدكم الصبح صلى ركعة واحدة توتر له ما قد صلى [صحیح البخاری وصحیح مسلم] ”رات کی نماز (نفلی) دو دو رکعت ہے۔ جب تم میں سے کوئی آدمی صبح ہونے سے ڈرے تو ایک رکعت پڑھ لے اس سے اس کی تمام نماز وتر بن جائے گی۔ “

Continue Reading

وتر کی مسنون رکعات


تحریر غلام مصطفٰے ظہیر امن پوری

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز وتر کی ایک ، تین ، پانچ، سات اور نو رکعات ثابت ہیں۔

 ایک رکعت نماز وتر:

ربیع بن سلیمان رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں :
«سئل الشافعي عن الوتر : أيجوز أن يوتر الرجل بواحدة ، ليس قبلھا شيء ؟ قال : نعم ، والّذي أختار أن أصلّي عشر ركعات ، ثمّ أوتر بواحدة ، فقلت للشافعي : فما الحجة في أن الوتر يجوز بواحدة ؟ فقال : الحجة فيه السنّة و الآثار»
”امام شافعی رحمہ اللہ سے وتر كے بارے ميں سوال كيا گيا كہ آدمی ایک وتر ایسے پڑھے کہ اس سے پہلے کوئی نماز نہ ہو تو کیا جائز ہے ؟ فرمایا : ہاں، جائز ہے، لیکن میں پسند یہ کرتا ہوں کہ دس رکعات پڑھ کر پھر ایک وتر پڑھوں۔ میں نے امام شافعی رحمہ اللہ سے پوچھا : ایک وتر جائز ہونے کی دلیل ہے ؟ فرمایا : اس بارے میں سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور آثار سلف دلیل ہیں۔ “ ( السنن الصغریٰ للبیھقی : ۵۹۳، وہ سندہٗ حسنٌ)
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے رات کی نماز کے بارے میں سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
«صلاة الليل مثنى مثنى فإذا خشی أحدكم الصبح صلى ركعة واحدة ، توتر له ما قد صلى»
”رات کی نماز دو دو رکعت ہے پھر جب کوئی صبح ہونے سے ڈرے تو ایک رکعت پڑھ لے، وہ اس کی ساری نماز کو طاق بنا دے گی۔ “ ( صحیح بخاری : 990، صحیح مسلم : 749)

(more…)

Continue Reading

وتر کے بعد ایسی دعا جس کا پڑھنا چھوڑ دیا گیا

تحریر: ابوالریان نعیم الرحمٰن سنن مہجورہ : بعض ایسی سنتیں ہیں جنہیں عام لوگوں نے غفلت یا لاعلمی کی وجہ سے چھوڑ رکھا ہے۔ محترم جناب ابوالریان نعیم الرحمٰن (چیچہ وطنی) نے خوب محنت کر کے ان سنن مہجورہ کو جمع کیا ہے۔ ان کی اس غیر مطبوعہ کتاب سے یہ انتخاب قارئین کی خدمت میں پیش کیا جارہا ہے۔ [افضل اکبر کاشمیری] وتر کی نماز کے سلام کہنے کے بعد بلند آواز سے تین مرتبہ سبحان الملك القدوس کا کہنا ایسی سنت ہے جس پر عمل چھوڑ دیا گیا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس پیارے عمل کی دلیل سیدنا (ابن) ابزیٰ رضی اللہ عنہ (اور سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ) کی روایت کردہ حدیث ہے۔ وہ فرماتے ہیں کہ بے شک جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سلام پھیرتے تو تین مرتبہ سبحان الملك القدوس…

Continue Reading

قنوتِ وتر میں ہاتھ اٹھا کر دعا کرنا

سوال : کیا قنوت وتر میں ہاتھ اٹھا کر دعا کرنا ثابت ہے ؟ الجواب : ابوحاتم الرازی رحمہ اللہ (متوفی 277ھ) فرماتے ہیں کہ : قال لي أبو زرعة : ترفع يديك فى القنوت ؟ قلت : لا ! فقلت له : فترفع أنت ؟ قال : نعم : فقلت : ما حجتك ؟ قال : حديث ابن مسعود، قلت : رواه ليث بن أبى سليم، قال : حديث أبى هريرة، قلت : رواه ابن الهيعة، قال : حديث ابن عباس، قلت : رواه عوف، قال : فما حجتك فى تركه ؟ قلت : حديث أنس أن رسول الله صلى الله عليه وسلم كان لا يرفع يديه فى شي من الدعاء إلا ستسقاء، فسكت ابوزرعہ الرازی رحمہ اللہ (متوفی 264ھ) نے مجھ سے پوچھا: کیا آپ قنوت میں ہاٹھ اٹھاتے ہیں ؟ میں نے کہا: نہیں ! پھر میں نے ان سے…

Continue Reading

نماز وتر پڑھنے کا مسنون طریقہ

تحریر: ابوثاقب محمد صفدر حضروی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے : ➊ ”اللہ وتر ہے اور وتر کو پسند کرتا ہے۔“ [بخاري : 6410، مسلم : 2677] ➋ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”وتر ایک رکعت ہے رات کے آخری حصہ میں سے۔“ [مسلم : 756] ➌ نبی کریم سلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”رات کی نماز دو، دو رکعتیں ہیں۔ جب صبح (صادق) ہونے کا خطرہ ہو تو ایک رکعت پڑھ لو۔ یہ ایک (رکعت پہلی ساری) نماز کو طاق بنا دیگی۔“ [بخاري : 993، 990مسلم : 749] ➍ ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک رکعت وتر پڑھتے (آخری ) دو رکعتوں اور ایک رکعت کے درمیان (سلام پھیر کر ) بات چیت بھی کرتے۔“ [ابن ماجه : 77، مصنف ابن…

Continue Reading

End of content

No more pages to load

Close Menu

نئی تحریریں ای میل پر حاصل کریں، ہفتے میں صرف ایک ای میل بھیجی جائے گی۔

واٹس اپ پر چیٹ کریں
1
السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُ اللهِ
السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُ اللهِ

ہمارا فیس بک پیج ضرور فالو کریں

https://www.facebook.com/pukar01

ویب سائٹ پر کسی بھی طرح کی خرابی نظر آنے کی صورت میں سکرین شاٹ ہمیں واٹساپ کریں یا وائس میسج پر مطلع کریں۔ نیز آپ اپنی تجاویز اور فیڈبیک بھی ہمیں واٹس اپ کر سکتے ہیں۔

جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرًا كَثِيْرًا وَجَزَاكُمُ اللهُ اَحْسَنَ الْجَزَاء