کیا بھینس کی قربانی جائز ہے؟
تحریر: عنایت اللہ مدنی حفظہ اللہ پہلی فصل: بهيمة الأنعام (قربانی کا جانور) کا معنی و مفہوم قربانی کے سلسلہ میں کتاب و سنت میں جہاں بہت سے احکام و مسائل کی رہنمائی امت کو دی گئی ہے وہیں بدیہی طور پر قربانی کے جانوروں کے اقسام و انواع - یعنی کن جانوروں کی قربانی کی جا سکتی ہے ان کی بھی نشاندہی اور وضاحت کی گئی ہے ۔ چنانچہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے مسلمانوں کے لئے جن جانوروں کی قربانی مشروع فرمائی ہے انہیں بهمة الانعام کانام دیا ہے ۔ جیسا کہ متعدد آیات میں ارشاد ہے: وَلِكُلِّ أُمَّةٍ جَعَلْنَا مَنسَكًا لِّيَذْكُرُوا اسْمَ اللَّهِ عَلَىٰ مَا رَزَقَهُم مِّن بَهِيمَةِ الْأَنْعَامِ ۗ فَإِلَٰهُكُمْ إِلَٰهٌ وَاحِدٌ فَلَهُ أَسْلِمُوا ۗ وَبَشِّرِ الْمُخْبِتِينَ [الحج: 34] ”اور ہر امت کے لئے ہم نے قربانی کے طریقے مقر فرمائے ہیں تاکہ وہ ان چو پائے جانوروں پر اللہ…