قرآن حکیم کے ساتھ کافر ملک کا سفر
تحریر: علامہ عبداللہ بن عبدالرحمن الجبرین حفظ اللہ سوال: قرآنِ حکیم کے ساتھ کافر ملک کے سفر کا کیا حکم ہے؟ جواب: فقہاء نے بیان کیا ہے کہ یہ حرام ہے ۔ اور اس سلسلہ میں صحیح حدیث وارد ہوئی ہے جو امام مسلم رحمہ اللہ سے مروی ہے ۔ [ج 6 ص 30] اور امام احمد رحمہ اللہ سے [ج 2 ص 76 ، 55 ، 10 ، 6] نیز امام ابو داؤد اور دوسرے حضرات سے بھی یہ روایت منقول ہے ۔ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لا تسافروا بالقرآن فإني أخاف أن يناله العدو [صحيح مسلم ، كتاب الامارة ، باب 24 ح 1829 ۔ ومسند احمد ۔ 106/2] ”قرآن کریم لے کر سفر نہ کرو مجھے اندیشہ ہے کہ کہیں دشمن کے ہاتھ…