کیا بھینس کی قربانی جائز ہے؟

تحریر: عنایت اللہ مدنی حفظہ اللہ پہلی فصل: بهيمة الأنعام (قربانی کا جانور) کا معنی و مفہوم قربانی کے سلسلہ میں کتاب و سنت میں جہاں بہت سے احکام و مسائل کی رہنمائی امت کو دی گئی ہے وہیں بدیہی طور پر قربانی کے جانوروں کے اقسام و انواع - یعنی کن جانوروں کی قربانی کی جا سکتی ہے ان کی بھی نشاندہی اور وضاحت کی گئی ہے ۔ چنانچہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے مسلمانوں کے لئے جن جانوروں کی قربانی مشروع فرمائی ہے انہیں بهمة الانعام کانام دیا ہے ۔ جیسا کہ متعدد آیات میں ارشاد ہے: وَلِكُلِّ أُمَّةٍ جَعَلْنَا مَنسَكًا لِّيَذْكُرُوا اسْمَ اللَّهِ عَلَىٰ مَا رَزَقَهُم مِّن بَهِيمَةِ الْأَنْعَامِ ۗ فَإِلَٰهُكُمْ إِلَٰهٌ وَاحِدٌ فَلَهُ أَسْلِمُوا ۗ وَبَشِّرِ الْمُخْبِتِينَ [الحج: 34] ”اور ہر امت کے لئے ہم نے قربانی کے طریقے مقر فرمائے ہیں تاکہ وہ ان چو پائے جانوروں پر اللہ…

Continue Reading

نبیﷺ کے فیصلہ پر ناخوشی کیوجہ سے حضرت عمر رض کا گردن اڑانا

تالیف: حافظ محمد انور زاہد حفظ اللہ دو آدمیوں کے درمیان حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا فیصلہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی نظر ثانی نام نہاد مسلمان کی گردن اڑا دی ضمرہ سے مروی ہے کہ دو آدمیوں نے اپنا جھگڑا نبی کریم صلى الله عليه وسلم کی خدمت میں پیش کیا تو آپ نے حق والے کے حق میں فیصلہ کر دیا تو جس کے خلاف فیصلہ ہوا اس نے کہا مجھے یہ فیصلہ قبول نہیں، اس کے ساتھ والے نے کہا تو کیا چاہتا ہے، اس نے کہا میں یہ چاہتا ہوں کہ ہم فیصلہ ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ سے کرائیں۔ وہ دونوں ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے پاس چلے گئے تو جس کے حق میں فیصلہ ہوا تھا اس نے کہا کہ ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی فیصلہ کرایا ہے…

Continue Reading

شیطان انسان کے ساتھ کیا کچھ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے؟

تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ 121۔ کیا شیطان انسانی جسم میں حرکت کر سکتا ہے ؟ جواب : ہاں، شیطان خون کی طرح بدن انسانی میں حرکت کرتا ہے۔ [صحيح البخاري، رقم الحديث 2038 صحيح مسلم 2174 ] شیطان کس طرح بدن انسانی میں حرکت کرتا ہے؟ اس کی کیفیت کا علم اللہ تعالیٰ ہی کو ہے۔ ------------------ 122۔ کیا شیطان کی چالوں سے بچاؤ کی کوئی جامع دعا ہے ؟ جواب : ہاں، سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلى الله عليه وسلم نے فرمایا : أعوذ بكلمات الله التامات التي لا يجاوزھن بر ولا فاجر، من شر ما خلق و ذرأ و برأ، ومن شر ما ينزل من السماء و من شر ما يعرج فيها، ومن شر ما ذرا في الأرض ومن شر ما يخرج منها، ومن شر فتن الليل والنهار، و شر کل…

Continue Reading

قبروں والی مسجدوں میں نماز

تحریر: الشیخ مبشر احمد ربانی حفظ اللہ سوال : ایسی مساجد جہاں قبریں ہوں، نماز پڑھنا جائز ہے ؟ کیا نماز ادا ہو جائے گی؟ جواب : ایسی مسجدیں جہاں قبریں ہوں وہاں نماز ادا کرنے سے اجتناب برتنا چاہیے۔ قبروں والی جگہ یا قبروں کی طرف منہ کر کے نماز ادا کرنے کے متعلق پہلے چند احادیث ملاحظہ فرمایئے : ➊ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ام حبیبہ اور ام سلمہ رضی اللہ عنہما نے حبشہ کے ایک گرجے اور اس میں لگائی گئی تصویروں کا ذکر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : إن اولئك إذا كان فيهم الرجل الصالح فمات، بنوا على قبره مسجدا وصوروا فيه تلك الصور، فاولئك شرار الخلق عند الله يوم القيامة [ بخاري، كِتَاب الصَّلَاةِ، بَابُ هَلْ تُنْبَشُ قُبُورُ مُشْرِكِي الْجَاهِلِيَّةِ، وَيُتَّخَذُ…

Continue Reading

أبوهارون العبدی راوی کا تعارف

تالیف: حافظ محمد انور زاہد حفظ اللہ راوی حدیث ابو هارون العبدی کی سیرت کی جھلکیاں پیش خدمت ہیں، اس راوی ابوھارون کا پورا نام عمارہ بن جوین ہے ◈ ذہبی نے اس کو ضعیف قرار دیا ہے۔ ◈ حماد بن زید کہتے ہیں : کذاب ہے۔ ◈ شعبہ کہتے ہیں : اگر ہم کو دو باتوں کا اختیار دیا جائے یا قتل ہونا گوارا کر لو یا ابی هارون العبدی کی روایت بیان کرو تو ہم قتل ہونا پسند کر لیں گے مگر اس کی روایات بیان نہیں کریں گے۔ ◈ امام احمد کہتے ہیں : ليس بشي یہ کچھ نہیں ہے۔ ◈ یحییٰ بن معین کہتے ہیں : ضعیف ہے، اس کی روایات کی تصدیق نہیں ہوتی۔ ◈ نسائی کہتے ہیں : متروک الحدیث ہے۔ ◈ دارقطنی کہتے ہیں : متلون المزاج تھا، کبھی خارجی بن جاتا تو کبھی رافضی۔ ◈…

Continue Reading

بحیرا راہب کی داستان

تالیف: حافظ محمد انور زاہد حفظ اللہ بحیرا راہب کی داستان ان مشہور عالم مذہبی داستانوں میں ایک بحیرا نامی راہب کی داستان بھی ہے، جو تمام کتب تاریخ سیر میں مختلف انداز میں کمی بیشی کے ساتھ پائی جاتی ہے۔ اتفاق سے یہ قصہ حدیث کی مشہور و معروف کتاب ترمذی میں بھی پایا جاتا ہے۔ جس کے سبب علمائے کرام نے اسے ایمانیات کا درجہ دے دیا۔ لیکن ترمذی کی روایت میں چند ایسے امور بھی آ گئے ہیں جو قطعاً خلاف عقل ہیں۔ جس کے باعث متعدد چوٹی کے علماء نے اس سلسلہ میں قلابازیاں کھائی، حتی کہ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے نفس واقعہ کو تو صیح قرار دیا، لیکن کچھ اجزاء کو باطل تسلیم کیا۔ اور کچھ محدثین نے سرے سے اس واقعہ کا انکار کیا۔   تحقیق الحدیث : ہم سب سے پہلے اس قصہ کو…

Continue Reading

کیا گمراہی کا سبب شیطان ہے؟

تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ 135۔ کیا گمراہی کا سبب شیطان ہے ؟ جواب : اللہ تعالیٰ کے اس فرمان : فَرِيقًا هَدَىٰ وَفَرِيقًا حَقَّ عَلَيْهِمُ الضَّلَالَةُ ۗ إِنَّهُمُ اتَّخَذُوا الشَّيَاطِينَ أَوْلِيَاءَ مِن دُونِ اللَّـهِ وَيَحْسَبُونَ أَنَّهُم مُّهْتَدُونَ ﴿٣٠﴾ ”ایک گروہ کو اس نے ہدایت دی اور ایک گروہ، ان پر گمراہی ثابت ہو چکی، بے شک انھوں نے اللہ کو چھوڑ کر شیطانوں کو دوست بنا لیا اور سمجھتے ہیں کہ یقینا وہ ہدایت پانے والے ہیں۔ “ [الأعراف: 30] کے مطابق گمراہی پر دلالت کرنے والے اسباب میں سے ایک سبب ہے۔ برخلاف اس شخص کے جس نے یہ گمان کر لیا کہ اللہ کسی بندے کو اس معصیت پر نہیں پکڑتا، جس کا اس نے ارتکاب کیا یا ایسی ضلالت پر جس کا اس نے عقیدہ رکھا، حتی کہ وہ اس کی صحیح حقیقت کو جان لے، پھر…

Continue Reading

بخار نے حضورﷺ سے اجازت طلب کی

تالیف: حافظ محمد انور زاہد حفظ اللہ بخار نے حضور سے اجازت طلب کی ابو عثمان نہدی سیدنا سلیمان فارسی سے روایت کرتے ہیں کہ بخار نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اجازت طلب کی آپ نے پوچھا تو کون ہے۔ اس نے کہا میرا نام بخار ہے میں جسم کو دبلا کر دیتا ہوں اور خون چوس لیتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تو اہل قبا کے پاس چلا جا بخار قبا بستی میں چلا گیا تو وہ لوگ بخار میں مبتلا ہو گئے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے ان کے چہرے زرد پڑ چکے تھے انہوں نے حضور سے بخار کی تکلیف کی شکایت کی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اگر تم چاہو تو میں دعا کرتا ہوں اللہ بخار کو رفع کر دے گا اور…

Continue Reading

توکل علی اللہ کی حقیقت کیا ہے؟

تحریر: علامہ عبداللہ بن عبدالرحمن الجبرین حفظ اللہ توکل کی حقیقت کیا ہے؟ سوال: توکل علی اللہ کی حقیقت کیا ہے؟ جواب: توکل کے لغوی معنی ہیں: انسان کا کسی غیر (دوسرے) کی طرف متوجہ ہونا اس کام کے لیے جس کو وہ خود کرنے سے عاجز ہو ۔ ”توکل بالامر“ اُس وقت استعمال کیا جاتا ہے جب کہ وہ ذات (جس پر توکل کیا جا رہا ہے) تمہاری طرف سے اس کام کو انجام دینے کی ضامن ہو جائے ۔ اور شرعاًً ”تو کل“ کے معنی ہیں کہ سارے معاملات کو اللہ تعالیٰ کے سپرد کر دینے کے بعد اُس ذاتِ باری تعالیٰ پر دل سے یقین و اعتماد کر لیا جائے اور باری تعالیٰ کو اپنے معاملات میں کفایت کرنے والا اور کار سازمان کر اس سے رضامند بھی ہو جائے ۔ اور توکل دل سے تعلق رکھنے والی عبادات میں…

Continue Reading

تحفہ اور ہبہ سے متعلق احکام و مسائل

تحریر : فتاویٰ سعودی فتویٰ کمیٹی تحائف و عطیات 250- تحفہ دینے کی فضیلت تحفہ دینے کا انسان کو ثواب ملتا ہے کیونکہ یہ احسان ہے اور اللہ تعالیٰ احسان کرنے والوں کو پسند کرتے ہیں، نیز یہ الفت اور محبت کا ذریعہ بھی ہے، اور ہر وہ چیز جو مسلمانوں کے درمیان الفت و مودت کا ذریعہ ہو، وہ شرعاً مطلو ب ہے۔ اس وجہ سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک دوسرے کو تحائف دو، تم میں باہمی محبت پیدا ہو جائے گی۔“ [سنن البيهقي 196/6] بسا اوقات تحفہ صدقے سے افضل ہو جاتا ہے اور کبھی صدقہ تحفے سے بہتر۔ ان دونوں میں یہ فرق ہے کہ صدقے کی نیت آخرت میں ثواب کا حصول ہوتا ہے، جبکہ تحفے کے ذریعے سے کسی شخص کا قرب اور دوستی مطلو ب ہوتی ہے۔ کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ…

Continue Reading

فروخ اور اس کے بیٹے ربیعہ الری کے دلچسپ واقعہ کی حقیقت

تالیف: حافظ محمد انور زاہد حفظ اللہ فروخ اور اس کے بیٹے ربیعہ الری کے دلچسپ واقعہ کی حقیقت ہم اپنے قارئین کے سامنے عبدالرحمن رافت الباشاء کی معروف کتاب حیات تابعین کے درخشاں پہلو سے مکمل واقعہ بیان کرتے ہیں انھوں نے اس کو ایک کہانی کے انداز میں لکھا ہے ، لکھتے ہیں: فروخ جب مدینہ پہنچا اس وقت یہ ابھرتا ہوا کڑیل، خوبصورت اور بہادر جوان تھا۔ اس نے ابھی اپنی زندگی کی تیسویں بہار میں قدم رکھا تھا اس نے سکونت کے لیے ایک گھر اور سکون کے لیے ایک بیوی حاصل کرنے کا ارادہ کیا۔ پہلے اس نے مدینہ منورہ میں متوسط درجے کا ایک گھر خریدا اور اس کے بعد ایک ایسی دانشمند، سلیقہ شعار اور دیگر بہت سی خوبیوں سے متصف بیوی کا انتخاب کیا جو اس کی ہم عمر تھی۔ فروخ وہ گھر دیکھ کر…

Continue Reading

قبر اطہر کی زیارت کی نیت سے سفر

تحریر: علامہ عبداللہ بن عبدالرحمن الجبرین حفظ اللہ قبر اطہر کی زیارت کی نیت سے سفر سوال: کچھ لوگ محض نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے روضہ مبارک کی زیارت کے ارادے سے مدینہ جاتے ہیں تو اس کا کیا حکم ہے؟ جواب: صرف نبی کریم صلى اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک کی زیارت کے لیے مدینہ کا سفر کرنا جائز نہیں ، البتہ مسجد نبوی میں نماز ادا کرنے کی غرض سے مدینہ منورہ کا سفر کرنا جائز ہے ، اس لیے کہ مسجد نبوی ان تین مقدس مسجدوں میں سے ایک ہے جن کے لیے سفر کرنے کی اجازت ہے اور مسجد حرام کو چھوڑ کر مسجد نبوی میں ایک نماز کا ثواب دیگر تمام مسجدوں میں اداکی جانے والی ہزار نمازوں کے برابر ہے ۔ اور ان تین مسجدوں ، یعنی مسجد حرام مسجد نبوی اور مسجد اقصیٰ…

Continue Reading

حضورﷺ دعا کریں اللہ مجھے خوب مال دے تاکہ میں سخاوت کروں

تالیف: حافظ محمد انور زاہد حفظ اللہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم دعا کریں اللہ مجھے خوب مال دے تاکہ میں سخاوت کروں، ثعلبہ بن حاطب کے مشہور واقعہ کی حقیقت حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ لکھتے ہیں : ثعلبہ بن حاطب انصاری نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے درخواست کی کہ میرے لیے مالداری کی دعا کیجئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تھوڑا جس کا شکر ادا ہو اس سے بہت اچھا ہے جو اپنی طاقت سے زیادہ ہو۔ اس نے پھر دوبارہ یہی درخواست کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سمجھایا کہ تو اپنا حال اللہ تعالیٰ کے نبی جیسا رکھنا پسند نہیں کرتا ؟ والله ! اگر میں چاہتا تو یہ پہاڑ سونے چاندی کے بن کر میرے ساتھ چلتے۔ اس نے کہا حضور ! اللہ کی قسم ! میرا ارادہ ہے کہ اگر…

Continue Reading

نبیﷺ پر جادو

تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ 242۔ اس بات کی دلیل ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر کیا جانے والاجادو صرف ان کی ازواج ہی کے خلاف تھا ؟ جواب : سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا : سحر رسول الله صلى الله عليه وسلم حتى إن كان ليخيل إليه أنه يأتي نساءه، ولم يأتهن ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جادو کیا گیا،حتی کہ آپ کو اپنی ازواج کے پاس جائے بغیر یہ خیال آتا کہ آپ ان کے پاس گئے ہیں۔“ [صحيح البخاري، رقم الحديث 5765 صحيح مسلم، كتاب السلام، باب السحر، رقم الحديث 2189 ] ------------------ 243۔ جب میں کسی کو جادو یا کسی اور مرض میں مبتلا دیکھوں تو کیا کہوں ؟ جواب : جیسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں سکھایا ہے، سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،…

Continue Reading

End of content

No more pages to load

Close Menu

ہمارا فیس بک پیج جوائن کریں

واٹس اپ پر چیٹ کریں
1
السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُ اللهِ
السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُ اللهِ

ہمارا فیس بک پیج ضرور فالو کریں

https://www.facebook.com/pukar01

اس کے علاوہ اگر آپ ویب سائٹ سے متعلق فیڈبیک دینا چاہیں تو ہمیں واٹس اپ کر سکتے ہیں

جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرًا كَثِيْرًا وَجَزَاكُمُ اللهُ اَحْسَنَ الْجَزَاء