داڑھی مونڈنے کی اجرت لینا

تحریر : فتاویٰ سعودی فتویٰ کمیٹی 212- داڑھی مونڈنے کی اجرت لینا خط کرنا اور داڑھی مونڈنا حرام اور علانیہ برائی ہے، مسلمان کے لیے ایسا کرنا جائز ہے نہ اس سلسلے میں کوئی معاونت فراہم کرنا ہی روا ہے، لہٰذا اس کی اجرت اور کمائی حرام کی کمائی ہے۔ جو ایسا کرتا ہے اس کو چاہیے کہ وہ اس سے توبہ کرے اور آئندہ نہ کرنے کا عزم کرے۔ اگر اس کو اس کی حرمت کے متعلق شرعی حکم معلوم ہے تو جو کمائی اس نے اس کام کے ذریعے کمائی ہے اس کا صدقہ کر دے، اگر اس کو اس کی حرمت کے متعلق شرعی حکم کا علم نہیں تھا تو پھر جو ہوا سو ہوا، اس میں کوئی پکڑ نہیں، لیکن آئندہ کے لیے خبردار ہو جانا چاہیے، جس طرح اللہ تعالیٰ سود خوروں کے متعلق فرماتے ہیں: «فَمَن جَاءَهُ…

Continue Reading

ناجائز امور پر مشتمل شادی میں شرکت

تحریر: الشیخ مبشر احمد ربانی حفظ اللہ ناجائز امور پر مشتمل شادی میں شرکت سوال : بدقسمتی سے آج کل شادیوں میں اللہ اور رسول کے احکامات کی دھجیاں بکھیری جاتی ہیں ہیں اور دوسری طرف دعوت قبول کرنے کا حکم نبوی ہے تو ایسی شادیوں میں شرکت شرعی طور پر ضروری ہے ؟ جواب : ارشاد باری تعالیٰ ہے : «وَقَدْ نَزَّلَ عَلَيْكُمْ فِي الْكِتَابِ أَنْ إِذَا سَمِعْتُمْ آيَاتِ اللَّهِ يُكْفَرُ بِهَا وَيُسْتَهْزَأُ بِهَا فَلَا تَقْعُدُوا مَعَهُمْ حَتَّى يَخُوضُوا فِي حَدِيثٍ غَيْرِهِ إِنَّكُمْ إِذًا مِثْلُهُمْ إِنَّ اللَّهَ جَامِعُ الْمُنَافِقِينَ وَالْكَافِرِينَ فِي جَهَنَّمَ جَمِيعًا » [النساء : 140] ”اور اللہ تعالیٰ تمہارے پاس اپنی کتاب میں یہ حکم اتار چکا ہے کہ جب تم کسی مجلس والوں کو اللہ تعالیٰ کی آیتوں کے ساتھہ کفر کرتے اور مذاق اڑاتے ہوئے سنو تو اس مجمع میں ان کی ساتھ نہ بیٹھو جب تک اس…

Continue Reading

باپ کا بیٹی کو نکاح پر مجبور کرنا حرام ہے

فتویٰ : شیخ محمد بن صالح عثیمین حفظ اللہ سوال : باپ کی طرف سے میری ایک بہن ہے جس کی عمر اکیس برس ہے۔ میرے باپ نے اس کا نکاح اس کی مرضی اور رائے لئے بغیر ایک شخص سے کر دیا۔ نکاح کے گواہوں نے اس امر کی جھوٹی گواہی دی کہ لڑکی اس نکاح پر راضی ہے اور شادی کی دستاویزات پر بھی لڑکی کی جگہ اس کی ماں نے دستخط کئے، اس طرح نکاح کی کاروائی تو مکمل ہوئی جبکہ لڑکی ابھی تک اسے رد کر رہی ہے۔ اس نکاح اور جھوٹے گواہوں کے بارے میں کیا حکم ہے ؟ جواب : آپ کی بہن اگر کنواری تھی اور باپ نے اس شخص سے اس کا نکاح جبراً کیا ہے تو بعض اہل علم اس نکاح کی صحت کے قائل ہیں۔ ان کی رائے میں اگر مرد عورت کا…

Continue Reading

جادو سوالات و جوابات (حصہ دوئم)

تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ 11۔ جنات کی اشکال کیا ہیں ؟ جواب : اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : طَلْعُهَا كَأَنَّهُ رُءُوسُ الشَّيَاطِينِ [الصافات 65] ” اس کے خوشے ایسے ہیں جیسے وہ شیطانوں کے سر ہوں۔“ آیت مذکورہ میں شیاطین کے سروں کو زقوم کی شاخوں سے تشبیہ دینا، انھیں قبیح قرار دینے اور ان کے ذکر کو مکروہ قرار دینے کی بنا پر ہے۔ شیاطین کے بال اوپر کو اٹھے ہوتے ہیں، جیسے زقوم کے کانٹے ہیں۔ اس سے معلوم ہوا شیطان بدشکل ہوتے ہیں۔ ------------------ 12۔ کیا جنات کو دیکھنا ممکن ہے ؟ جواب : جن کو اس کی اصل صورت و شکل میں دیکھنا ناممکن ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : إِنَّهُ يَرَاكُمْ هُوَ وَقَبِيلُهُ مِنْ حَيْثُ لَا تَرَوْنَهُمْ ۗ إِنَّا جَعَلْنَا الشَّيَاطِينَ أَوْلِيَاءَ لِلَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ [الأعراف: 27 ] ” بے شک وہ اور…

Continue Reading

قبر پرستی دنیا میں کیسے پھیلی

تالیف: سید محمد داود غزنوی حفظ اللہ قبر پرستی دنیا میں کیونکر پھیلی اسباب و وجوه اس فتنہ عظیمہ سے روکنے کے وسائل و ذرائع آج اگر کوئی مسلمان کی تمام موجودہ تباہ حالیوں اور بدبختیوں کو دیکھنے کے بعد یہ سوال کرے کہ ان کا کیا علاج ہو سکتا ہے تو اس کو امام مالک رحمہ اللہ کے الفاظ میں ایک جملہ کے اندر جواب ملنا چاہئے کہ : لا يصلح اٰخر هذه الأمة الا بما صلح به اولها یعنی امت کے آخری عہد کی اصلاح کبھی نہ ہو سکے گی، تاوقتیکہ وہی طریقہ اختیار نہ کیا جائے جس سے اس کے ابتدائی عہد نے اصلاح پائی تھی۔ اور وہ اس کے سوا کچھ نہیں کہ کتاب وسنت کی طرف رجوع کیا جائے اور ہر اس دعوت کو جو الله تعالیٰ کی اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف…

Continue Reading

جادو سے متعلق سوالات و جوابات (حصہ اول)

تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ 1۔ کیا ’’ جن “ نامی کوئی شے موجود ہے ؟ جواب : جی ہاں ! جن موجود ہیں، اسی لیے اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں ایک مکمل سورت ”سورة الجن“ کے نام سے نازل کی۔ اللہ تعالی نے فرمایا : قُلْ أُوحِيَ إِلَيَّ أَنَّهُ اسْتَمَعَ نَفَرٌ مِّنَ الْجِنِّ فَقَالُوا إِنَّا سَمِعْنَا قُرْآنًا عَجَبًا ﴿١﴾ يَهْدِي إِلَى الرُّشْدِ فَآمَنَّا بِهِ ۖ وَلَن نُّشْرِكَ بِرَبِّنَا أَحَدًا ﴿٢﴾ وَأَنَّهُ تَعَالَىٰ جَدُّ رَبِّنَا مَا اتَّخَذَ صَاحِبَةً وَلَا وَلَدًا ﴿٣﴾ وَأَنَّهُ كَانَ يَقُولُ سَفِيهُنَا عَلَى اللَّـهِ شَطَطًا ﴿٤﴾ وَأَنَّا ظَنَنَّا أَن لَّن تَقُولَ الْإِنسُ وَالْجِنُّ عَلَى اللَّـهِ كَذِبًا [الجن: 1 تا 5 ] کہہ دے میری طرف وحی کی گئی ہے کہ بے شک جنوں کی ایک جماعت نے کان لگا کر سنا تو انھوں نے کہا کہ بلاشبہ ہم نے ایک عجیب قرآن سنا ہے۔ جو سیدھی راہ…

Continue Reading

نذر کے احکام و مسائل

تالیف: ام عبد منیب نذر ماننے والے کی اہلیت وشرائط نذر کسی غیر واجب کام کو اپنے اوپر لازم قرار دے لینا ہے۔ اس لیے نذر ماننے والے کی اہلیت کی شرائط وہی ہیں جو عبادت کے لیے مکلف شخص کی شرائط ہیں یعنی : ٭عقل ------ ٭بلوغ------ ٭اسلام ------ ٭اگر مال کے متعلق نذر مانی ہو تو اس کی شرط ”آزادی “بھی ہے کیوں کہ غلام کا مال پر اپنا کوئی اختیار نہیں ہوتا۔ ➊ اگر نابالغ یا پاگل منت مان لے تو اس پرنذر کا پورا کرنا واجب نہیں ہے۔ ➋ نذر ان تمام الفاظ سے ہو جاتی ہے جو وجوب پر دلالت کرتے ہوں جیسے : ٭ مجھ پر اللہ کے لیے یہ کام لازم ہے۔ ٭ میں منت مانتا ہوں یا نذر مانتا ہوں۔ ٭ میرا اللہ سے وعدہ ہے کہ فلاں کام کروں گا۔ نذر کی شرائط ➊…

Continue Reading

جھوٹی قسم اٹھا کر سودا بیچنا

تحریر : فضیلۃ الشیخ حافظ عبدالستار الحماد حفظ اللہ إِيَّاكُمْ وَكَثْرَةَ الْحَلِفِ فِي الْبَيْعِ، فَإِنَّهُ يُنَفِّقُ ثُمَّ يَمْحَقُ ”سودا بیجتے وقت زیادہ قسمیں نہ اٹھایا کرو کیونکہ اس سے سامان تو بک جاتا ہے مگر برکت اٹھ جاتی ہے۔“ [صحيح مسلم/المساقاة : 1607] فوائد : خرید و فروخت اور تجارت کرتے وقت جھوٹی قسم تو ایک طرف رہی، سچی قسمیں بھی نہیں کھانا چاہئیں کیونکہ جب قسم کھانے کی عادت بن جائے تو سچ جھوٹ کا امتیاز نہیں رہتا، نیز اس طرح اللہ تعالیٰ کے نام کی حرمت بھی ختم ہو جاتی ہے۔ قسم اس وقت اٹھائی جاتی ہے جب اس کے بغیر کوئی اور چارہ کار نہ ہو۔ تجارت میں جھوٹ بولنے سے نہ صرف برکت اٹھ جاتی ہے بلکہ الٹا نقصان ہوتا ہے۔ اور اس کے علاوہ ضمیر کی خلش الگ بےچین کرتی رہتی ہے۔ برکت اٹھ جانے کا مطلب یہ…

Continue Reading

خرید و فروخت میں دھوکے بازی

تحریر : فضیلۃ الشیخ حافظ عبدالستار الحماد حفظ اللہ مَنْ غَشَّ، فَلَيْسَ مِنِّي ”جو آدمی دھوکے بازی کرے وہ مجھ سے نہیں۔“ [صحيح مسلم/الايمان : 284] فوائد : اس حدیث کا پس منظر یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک دفعہ غلہ کے ڈھیر کے پاس سے گزرے جو ایک دکاندار کا تھا۔ آپ صلى اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ اس ڈھیر کے اندر داخل کر دیا تو آپ صلى اللہ علیہ وسلم کی انگلیوں کو گیلا پن محسوس ہوا۔ آپ صلى اللہ علیہ وسلم نے اس غلہ فروش دکاندار سے فرمایا کہ تمہارے ڈھیر کے اندر یہ تری کیسی ہے ؟ اس نے عرض کیا ! یا رسول اللہ ! غلے پر بارش کی بوندیں پڑ گئی تھیں تو میں نے بھیگا ہوا غلہ نیچے کر دیا۔ آپ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اس بھیگے ہوئے…

Continue Reading

کسی کے سودے پر سودا کرنا

تحریر : فضیلۃ الشیخ حافظ عبدالستار الحماد حفظ اللہ . . . لَا يَبِيعُ الرَّجُلُ عَلَى بَيْعِ أَخِيهِ. . . ” کوئی آدمی اپنے دوسرے بھائی کے سودے پر سودا نہ کرے۔ “ [صحيح بخاري/البيوع : 2140] فوائد : ہمارا معاشرہ خرید و فروخت کے اعتبار سے بہت افراط و تفریط کا شکار ہے۔ ایک شخص اپنا سامان بیچ رہا ہے یا کوئی شخص کچھ خرید رہا ہے تو کسی کو اس امر کی اجازت نہیں ہے کہ وہ درمیان میں کود پڑے اور ان کی خرید و فروخت کو خراب کرے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حدیث بالا میں امر کی وضاحت کی ہے کہ کسی آدمی کو اپنے دوسرے بھائی کی خرید و فروخت میں مداخلت کی اجازت نہیں۔ ایک دوسری حدیث میں مزید وضاحت ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”مومن دوسرے مومن کا…

Continue Reading

دم کر کے پانی پر پھونک مارنا

تحریر: مولانا ابوالحسن مبشر احمد ربانی حفظ اللہ سوال : کیا دم کر کے پانی پر پھونک ماری جا سکتی ہے ؟ قرآن و سنت کی رو سے مسئلہ کی وضاحت فرما دیں۔ جواب : نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پینے والی اشیاء میں پھونک مارنے سے منع کیا ہے۔ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے : ان النبي صلى الله عليه وسلم نهى عن النفخ في الشرب فقال رجل : القذاة اراها في الإناء قال : اهرقها ’’ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پینے والی چیز میں پھونک مارنے سے منع کیا، ایک آدمی نے کہا: ’’ اگر برتن میں تنکا دیکھوں تو ؟ ’’ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’ پھر اس پانی کو بہا دو۔“

Continue Reading

خطا کرنے والوں میں سب سے بہتر توبہ کرنے والے ہیں

تحریر : فضیلۃ الشیخ عبدالسلام بن محمد حفظ اللہ وعن انس رضى الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: كل بني آدم خطاء وخير الخطائين التوابون اخرجه الترمذي وابن ماجه وسنده قوي. ”انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : آدم کی تمام اولاد بہت خطا کرنے والی ہے اور بہت خطا کرنے والوں میں سب سے بہتر بہت زیادہ توبہ کرنے والے ہیں۔ “ (اسے ترمذی اور ابن ماجہ نے روایت کیا اور اس کی سند قوی ہے ) تخریج : حسن [ترمذي 2499] ، [ابن ماجه 4251] البانی نے صحیح الترمذی میں اسے حسن قرار دیا ہے اور دیکھئے [تحفته الاشراف 340/1] فوائد : ➊ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ خطا سے کوئی انسان بھی خالی نہیں ہے۔ کیونکہ وہ پیدا ہی کمزور کیا گیا ہے :…

Continue Reading

مسجد میں اعلانات

تحریر: الشیخ مبشر احمد ربانی حفظ اللہ سوال : مسجد میں جنازے کے اعلان کے علاوہ اعلان کرنا مثلاً کسی کی کوئی چیز گم ہو گئی یا کسی بندے کو بلانا ہو وغیرہ، جائز ہے یا نہیں ؟ اگر نہیں تو معسکرات کی مساجد میں یہ اعلان کیوں کہے جاتے ہیں کہ فلاں کلاس کا فلاں گروپ اس بستی میں چلا جائے ؟ اس کی شری دلیل دیں۔ جواب : مساجد میں جن اعلانات سے روکا گیا ہے، ان میں گمشدہ چیز کا اعلان ہے جیسا کہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ”جو شخص کسی آدمی کو مسجد میں گمشدہ چیز کا اعلان کرتے ہوئے سنے تو وہ اسے کہہ دے کہ اللہ تعالیٰ تیری چیز تجھ پر نہ لوٹائے کیونکہ مسجدیں اس لیے نہیں بنائی گئیں۔ “ [صحيح…

Continue Reading

مسجد میں گردنیں پھلانگ کر آگے آنا

تحریر: الشیخ مبشر احمد ربانی حفظ اللہ سوال : جو شخص جمعہ کے دن لوگوں کی گردنیں پھلانگ کر آگے آئے اس کے بارے میں کتاب و سنت کا کیا حکم ہے ؟ جواب : جمعہ والے دن جب مسجد میں تشریف لائیں تو جہاں جگہ مل جائے بیٹھ جائیں، لوگوں کی گردنیں پھلانگ کر آگے بڑھنے کی کوشش نہ کریں۔ اگر آگے جگہ حاصل کرنا مقصود ہو تو جلدی مسجد میں تشریف لائیں تاکہ اگلی صف میں جگہ مل جائے اور پہلے آنے کا ثواب بھی مل جائے۔ عبداللہ بن بسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ”جمعہ کے دن رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ دے رہے تھے کہ ایک آدمی لوگوں کی گردنیں پھلانگتے ہوئے آگے آنے لگا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم نے لوگوں کو ایذا پہنچائی ہے اور (آنے میں)…

Continue Reading

End of content

No more pages to load

Close Menu

ہمارا فیس بک پیج جوائن کریں

واٹس اپ پر چیٹ کریں
1
السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُ اللهِ
السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُ اللهِ

ہمارا فیس بک پیج ضرور فالو کریں

https://www.facebook.com/pukar01

اس کے علاوہ اگر آپ ویب سائٹ سے متعلق فیڈبیک دینا چاہیں تو ہمیں واٹس اپ کر سکتے ہیں

جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرًا كَثِيْرًا وَجَزَاكُمُ اللهُ اَحْسَنَ الْجَزَاء