حیا اور نیکی کے کاموں کا بیان

مؤلف : ڈاکٹر محمد ضیاء الرحمٰن اعظمی رحمہ اللہ « باب ما جاء فى الحياء» شرم و حیا کا بیان ❀ «عن ابي السوار العدوي، قال: سمعت عمران بن حصين، قال: قال النبى صلى الله عليه وسلم:" الحياء لا ياتي إلا بخير" فقال بشير بن كعب: مكتوب فى الحكمة إن من الحياء وقارا وإن من الحياء سكينة، فقال له عمران: احدثك عن رسول الله صلى الله عليه وسلم وتحدثني عن صحيفتك» [متفق عليه: رواه البخاري 6117، ومسلم 37: 60] حضرت ابو السّوار عدوی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انھوں نے کہا: میں نے عمران بن حصین کو فرماتے سنا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”حیا خیر ہی لاتی ہے۔“ تو بشیر بن کعب نے فرمایا : حکمت میں لکھا ہوا ہے، یقیناً حیا میں وقار ہے اور یقیناً حیا میں سکینت ہے، تو ان سے عمران…

Continue Reading

خوش اخلاقی

تحریر : فضیلۃ الشیخ حافظ عبدالستار الحماد حفظ اللہ إِنَّ خِيَارَكُمْ أَحَاسِنُكُمْ أَخْلَاقًا ” تم میں سے اچھے وہ لوگ ہیں جن کے اخلاق اچھے ہیں۔ “ [صحيح بخاري/الادب : 6035 ] فوائد : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایمان کے بعد جس چیز پر زیادہ زور دیا ہے، وہ یہ ہے آدمی اخلاق حسنہ اختیار کرے اور برے اخلاق سے اجتناب کرے۔ مذکورہ حدیث میں انسان کے بہتر اور اچھا ہونے کا یہ معیار بتایا گیا ہے کہ جس کا اخلاق اچھا ہے وہ اچھا انسان ہے۔ خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق قرآن کریم نے یہ شہادت دی ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے : ” یقیناً آپ اخلاق پر فائز ہیں۔ “ [القلم : 4 ] اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خوش اخلاقی اور نرم مزاجی کو اپنی خاص رحمت قرار…

Continue Reading

قیامت کے دن عرش کا سایہ پانے والے

تحریر : فضیلۃ الشیخ حافظ عبدالستار الحماد حفظ اللہ إِنَّ اللَّهَ يَقُولُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ : أَيْنَ الْمُتَحَابُّونَ بِجَلَالِي الْيَوْمَ، أُظِلُّهُمْ فِي ظِلِّي يَوْمَ لَا ظِلَّ إِلَّا ظِلِّي ” قیامت کے دن اللہ تعالیٰ ارشاد فرمائیں گے : میرے وہ بندے جو میری عظمت و جلال کی وجہ سے آپس میں محبت رکھتے تھے وہ کہاں ہیں ؟ آج میں ان کو اپنے سایے میں جگہ دوں گا، جب میرے سایے کے علاوہ کوئی سایہ نہیں ہے۔ “ [صحيح مسلم/كِتَاب الْبِرِّ وَالصِّلَةِ وَالْآدَابِ: 6548] فوائد : اللہ تعالیٰ قیامت کے دن علی رؤس الاشرماد اعلان فرمائیں گے کہ میرے وہ محبوب بندے کہاں ہیں ؟ جو میری خاطر ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے۔ یہ اعلان اس لئے ہو گا تاکہ اہل محشر دیکھ لیں کہ اللہ کے لئے محبت کرنے والوں کا مقام کیا اور کہاں ہے ؟ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے سایہ…

Continue Reading

مسلمان کی خیرخواہی کرنا

تحریر : فضیلۃ الشیخ حافظ عبدالستار الحماد حفظ اللہ الدِّينُ النَّصِيحَةُ [صحيح مسلم/الديان : 196 ] ”دین خیر خواہی کا نام ہے۔ “ فوائد : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب مذکورہ بالا حدیث بیان کی تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا : یا رسو ل اللہ ! کس کے لئے خیر خواہی کی جائے ؟ آپ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”یہ خیرخواہی اللہ، اس کے رسول، اہل اسلام حکمرانوں اور عام مسلمانوں کے ساتھ ہونی چاہئے۔ “ اللہ کے ساتھ خیرخواہی یہ ہے کہ صرف اسی کی عبادت کی جائے اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرایا جائے۔ اس کے علاوہ اس کی طرف سے آمدہ اوامر و نواہی کی فرمانبرداری کی جائے۔ رسول سے خیر خواہی یہ ہے کہ اس کی انتہائی تعظیم و تکریم کی جائے۔ اسے اللہ کا نمائندہ…

Continue Reading

چھینک کے وقت آواز کو پست رکھنا اور چہرے کو چھپانا چاہیے

مؤلف : ڈاکٹر محمد ضیاء الرحمٰن اعظمی رحمہ اللہ «باب لا يشمت العاطس إذا لم يحمد الله» چھینک دینے والے کا جواب نہیں دیا جائے گا اگر وہ الحمدللہ نہ کہے۔ ✿ «عن انس بن مالك رضي الله عنه، قال: عطس عند النبى صلى الله عليه وسلم رجلان، فشمت احدهما ولم يشمت الآخر، فقال: الذى لم يشمته عطس فلان فشمته وعطست انا فلم تشمتني، قال: " إن هذا حمد الله وإنك لم تحمد الله.» [متفق عليه: رواه البخاري 6221، 6225، ومسلم 2991.] حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دو آدمیوں نے چھینک ماری۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں سے ایک شخص کی چھینک کا جواب دیا۔ اور دوسرے کی چھینک کا جواب نہیں دیا۔ تو اس شخص نے جس کی چھینک کا جواب آپ نے نہیں دیا…

Continue Reading

بدزبانی کرنے والے بے ہودہ بکنے والے سے اللہ بغض رکھتا ہے

تحریر : فضیلۃ الشیخ عبدالسلام بن محمد حفظ اللہ ------------------ گالی میں پہل کرنے والے کے لئے وعید وعن ابي هريرة رضى الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: ‏‏‏‏المستبان ما قالا فعلى الباديء ما لم يعتد المظلوم .‏‏‏‏ اخرجه مسلم. ”ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ایک دوسرے کو گالی دینے والے دو شخص جو کچھ کہیں (اس کا گناہ) پہل کرنے والے پر ہے جب تک مظلوم زیادتی نہ کرے۔ “ (اسے مسلم نے روایت کیا) تخریج : [مسلم، البر والصلته/68] وغیرہ دیکھئے [تحفته الاشراف 232/10] فوائد : گالی کا بدلہ لینے کا جواز : اس حدیث میں اس شخص سے بدلہ لینے کو جائز رکھا گیا ہے جو گالی دینے میں پہل کرے بشرطیکہ بدلہ لینے والا صرف اتنی گالی پر صبر کرے جتنی اسے…

Continue Reading

مسلمان کو چہرے پر مارنا منع ہے

ظلم کا انجام ------------------ تحریر : فضیلۃ الشیخ عبدالسلام بن محمد حفظ اللہ وعن ابن عمر رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: ‏‏‏‏الظلم ظلمات يوم القيامة [متفق عليه] ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”ظلم، قیامت کے کئی اندھیرے ہو گا۔“ [متفق عليه ] تخریج : [بخاري 2447] ، [مسلم البر والصلة /57] دیکھئے تحفة الاشراف [458/5] فوائد : ➊ اکثر اہل لغت اور علماء کے نزدیک ظلم کا معنی ہے کسی چیز کو اس کی اصل جگہ کے علاوہ رکھنا۔ مثلاً کسی کا حق دوسرے کو دے دینا۔ علاوہ ازیں حق بات جو دائرے کے مرکزی نقطے کی طرح صرف اور صرف ایک ہوتی ہے۔ اس سے تجاوز کو بھی ظلم کہا جاتا ہے۔ خواہ وہ تجاوز کم ہو یا زیادہ۔ اس لئے بڑا…

Continue Reading

مومن، مومن کا آئینہ ہے

مؤلف : ڈاکٹر محمد ضیاء الرحمٰن اعظمی رحمہ اللہ «جموع ما جاء فى صفات الوالدين، وحقوق بعضهم على بعض» مسلمانوں کی صفات اور ان کے آپسی حقوق « باب تراحم المؤمنين وتعاطفهم وتعاضدهم » اہل ایمان کا آپس میں رحم، مہربانی اور مدد کرنا ✿ «عن ابي موسى، عن النبى صلى الله عليه وسلم قال:" المؤمن للمؤمن كالبنيان يشد بعضه بعضا، ثم شبك بين اصابعه.» [متفق عليه: رواه البخاري 6026، ومسلم 2585: 65] حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک مومن دوسرے مومن کے لیے عمارت کی طرح ہے کہ اس کا ایک حصہ دوسرے حصے کو مضبوط کرتا ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں ہاتھوں کے انگلیوں کو آپس میں داخل کر کے بتایا۔“ ✿ «عن النعمان بن بشير، يقول: قال…

Continue Reading

جب کوئی کسی سے محبت کرے تو اس کو بتائے

مؤلف : ڈاکٹر محمد ضیاء الرحمٰن اعظمی رحمہ اللہ « باب ماجاء فى مجانبة أهل الأهواء وبغضهم» نفس پرستوں سے دوری اور ان سے نفرت ✿ «عن ابي امامة، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم، انه قال: من احب لله وابغض لله واعطى لله ومنع لله، فقد استكمل الإيمان.» [حسن: رواه أبو داود 4681] حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اللہ کے لیے محبت کی، اللہ کے لیے نفرت کی، اللہ کی خاطر کسی کو دیا اور اللہ ہی کی خاطر روکا تو یقیناً اس نے اپنا ایمان مکمل کر لیا۔“ ✿ «عن معاذ بن انس الجهني، قال : قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : من اعطى لله، ومنع لله، واحب لله، وابغض لله، وانكح لله، فقد استكمل إيمانه . » [حسن: رواه الترمذي 2521 والإمام…

Continue Reading

والدین کے ساتھ حسن سلوک

مؤلف : ڈاکٹر محمد ضیاء الرحمٰن اعظمی رحمہ اللہ « جموع ما جاء فى البر والصلة » حسن سلوک اور صلہ رحمی « باب تفسير البر والاثم » نیکی اور بدی کی تفسیر ✿ «عن النواس بن سمعان الأنصاري قال سألت رسول الله صلى الله عليه وسلم عن البر والاثم فقال: البر حسن الخلق والإثم ما حاك فى صدرك و كرهت أن يطلع عليه الناس. » [صحيح رواه مسلم 5253.] نواس بن سمعان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انھوں نے کہا : میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس سے نیکی اور گناہ کے بارے میں دریافت کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نیکی حسن اخلاق کو کہتے ہیں اور گناہ وہ ہے جو تمھارے دل میں کھٹکے، اور تم اس بات کو ناپسند کرو کہ لوگ اس سے واقف ہوں۔“ ✿ «عن أبى ثعلبة الخشني…

Continue Reading

حسن اخلاق کا بیان

مؤلف : ڈاکٹر محمد ضیاء الرحمٰن اعظمی رحمہ اللہ « باب ماجاء فى حسن الخلق » حسن اخلاق کا بیان ❀ «عن أبى هرير رضى الله عنه قال رسول صلى الله عليه وسلم : إنما بعثت لأتمم مكارم الأخلاق.» [حسن: رواه أحمد 8952، والبخاري فى الأدب المفرد 273] حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں مکارم اخلاق کی تکمیل ہی کے لیے بھیجا گیا ہوں۔“ ❀ «عن أبى هريرة قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : إن الله لا ينظر إلى صوركم و أموالكم ولكن ينظر إلى قلوبكم و أعمالكم. » [صحيح: رواه مسلم 2564 : 34] حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول الله صلى الله عليه وسلم نے فرمایا : ”یقیناً اللہ تمہاری صورتوں اور مالوں کو نہیں دیکھتا، لیکن وہ تمھارے دلوں اور اعمال…

Continue Reading

اللہ تعالیٰ یا رسول اللہ ﷺ کے لیے لفظ’’ عشق“ کا استعمال

تحریر: مولانا ابوالحسن مبشر احمد ربانی حفظ اللہ سوال : کیا لفظ ’’ عشق“ اللہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے استعمال کرنا جائز ؟ جواب : قرآن حکیم اور حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں اللہ تعالیٰ کے لیے اور اس کے رسول کے لیے جو لفظ کثرت سے آیا ہے وہ محبت ہے جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے : يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا مَنْ يَرْتَدَّ مِنْكُمْ عَنْ دِينِهِ فَسَوْفَ يَأْتِي اللَّـهُ بِقَوْمٍ يُحِبُّهُمْ وَيُحِبُّونَهُ [5-المائدة:54] ’’ اے ایمان والو ! جو کوئی تم میں سے اپنے دین سے پھر جائے گا (یاد رکھیے ! ) عنقریب اللہ تعالیٰ ایسی قوم لے آئے گا جن سے وہ محبت کرتا ہوگا اور وہ اس سے محبت کرتے ہوں گے۔“ ’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دن سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کا ہاتھ…

Continue Reading

حسد کے نقصانات

تحریر : فضیلۃ الشیخ عبدالسلام بن محمد حفظ اللہ عن ابي هريرة رضى الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: ‏‏‏‏إياكم والحسد فإن الحسد ياكل الحسنات كما تاكل النار الحطب ‏‏‏‏ اخرجه ابو داود،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ ولابن ماجه من حديث انس نحوه. [بلوغ المرام 1277] ابوہريرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”حسد سے بچو کیونکہ یہ بات یقینی ہے کہ حسد نیکیوں کو اس طرح کھا جاتا ہے جس طرح آگ ایندھن کو۔“ (اسے ابوداود نے روایت کیا اور ابن ماجہ نے انس رضی اللہ عنہ سے اس کی مثل روایت کیا ہے۔ ) تخریج : ضعيف ابوداود (4903) کی سند میں جد ابراہیم مجہول ہے باقی راوی موثق ہیں۔ بخاری نے فرمایا : ” یہ صحیح نہیں“ دیکھئے سلسلۃ الاحادیث الضعيفة للالبانی (1902) اور ابن ماجہ میں انس…

Continue Reading

ماں باپ کو گالی دینا کبیرہ گناہ ہے

تحریر : فضیلۃ الشیخ عبدالسلام بن محمد حفظ اللہ وعن عبد الله بن عمرو بن العاص رضي الله عنهما ان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: ‏‏‏‏من الكبائر شتم الرجل والديه ‏‏‏‏ قيل: وهل يسب الرجل والديه؟ قال: ‏‏‏‏نعم يسب ابا الرجل فيسب اباه ويسب امه فيسب امه ‏‏‏‏ متفق عليه سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” آدمی کا اپنے والدین کو گالی دینا کبیرہ گناہوں میں سے ہے۔“ کہا گیا کہ کیا کوئی شخص اپنے ماں باپ کو بھی گالی دیتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” ہاں! کہ وہ کسی آدمی کے باپ کو گالی گلوچ کرتا ہے تو وہ اس کے باپ کو گالی گلوچ کرتا ہے اور یہ اس کی والدہ کو گالی دیتا ہے تو وہ اس…

Continue Reading

End of content

No more pages to load

Close Menu

نئی تحریریں ای میل پر حاصل کریں، ہفتے میں صرف ایک ای میل بھیجی جائے گی۔

واٹس اپ پر چیٹ کریں
1
السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُ اللهِ
السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُ اللهِ

ہمارا فیس بک پیج ضرور فالو کریں

https://www.facebook.com/pukar01

ویب سائٹ پر کسی بھی طرح کی خرابی نظر آنے کی صورت میں سکرین شاٹ ہمیں واٹساپ کریں یا وائس میسج پر مطلع کریں۔ نیز آپ اپنی تجاویز اور فیڈبیک بھی ہمیں واٹس اپ کر سکتے ہیں۔

جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرًا كَثِيْرًا وَجَزَاكُمُ اللهُ اَحْسَنَ الْجَزَاء