اولیاء اللہ کے عطائی اختیارات
تحریر : عثمان احمد، بانی توحید ڈاٹ کام اولیاء اللہ کے بارے میں عطائی اختیارات ماننے والوں کو دعوت فکر ✿ بزرگوں کے بارے میں دعویٰ کرنا کہ اللہ نے انہیں بعد از وفات اختیارات و نعمتیں عطا کی ہیں اور وہ اللہ کی عطا سے ہمیں نوازتے ہیں یہ ایک بہتان عظیم ہے۔ مخلوق کا تو کچھ بھی زاتی نہیں ہاتھ، پاؤں، بازو، آنکھیں اور جسم کے سارے اعضاء، سوچنے سمجھنے کی قوت یہ سب عطائی ہی تو ہے ذاتی کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ مخلوقات کے پاس جو کچھ بھی ہے سب عطائی ہی ہے لھذا یہ کہنا غلط ہو گا کہ فلاں چیز عطائی ہے، کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ باقی کی چیزیں زاتی ہیں؟ مخلوقات کے پاس کچھ ہے تو عطائی طور پر ہے اور اگر مخلوقات کے پاس کچھ نہیں ہے تو عطائی طور…