غسل میت کا مسنون طریقہ
مرتب: محمد اسماعیل ساجد حفظ اللہ میت کے غسل اور کفن و دفن کے احکام ابو البشر سیدنا آدم علیہ السلام سے ہی جاری و ساری ہیں اور انہی مسائل کی قدرے وضاحت کے ساتھ شریعت محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی تعلیم دی گئی ہے ۔ غسل میت کا معاملہ انتہائی اہم اور حساس ہے ، جسے ہم لوگ معمولی اور بے وقت سمجھتے ہوئے پیشہ ور خدمت گاروں کے سپرد کر دیتے ہیں ، جبکہ شرعی نقطہ نظر سے میت کے غسل سے لے کر دفن تک تمام امور قریبی رشتہ داروں کی ذمہ داری ہیں ۔ لہٰذا معلومات عامہ کے لیے اسے ضروری و ضاحت کے ساتھ پیش کیا جا رہا ہے تاکہ اس پر عمل ہو سکے ۔ عن أبى بن كعب رضی اللہ عنہ أن أدم عليه السلام قبضته الملئكة وغسلوه فكفنوه و حضروله ولحدوا وصلوا عليه ثم…