روزے کی حالت میں بھول کر کھا پی لینے کا کفارہ

تحریر : حافظ فیض اللہ ناصر الْحَدِيثُ السَّادِسُ: عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - عَنْ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ مَنْ نَسِيَ وَهُوَ صَائِمٌ. فَأَكَلَ أَوْ شَرِبَ، فَلْيُتِمَّ صَوْمَهُ. فَإِنَّمَا أَطْعَمَهُ اللَّهُ وَسَقَاهُ . سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو کوئی روزے کی حالت میں بھول کر کھا پی لے تو اسے اپنا روزہ پور ا کرنا چاہیے ، کیونکہ اسے اللہ تعالیٰ نے کھلایا اور پلایا ہے ۔“ صحيح البخاري ، كتاب الصوم، باب الصائم اذا أكل أو شرب ناسياً ، ح: 1923 - صحيح مسلم ، كتاب الصيام ، باب أكل الناسي و شربه ، ح: 1155 شرح المفردات: فليتم: یعنی روزہ توڑ نہ دے بلکہ پور ا کرے ۔ / واحد مذکر غائب ، فعل امر معلوم ، باب افعال ۔ شرح الحدیث:…

Continue Readingروزے کی حالت میں بھول کر کھا پی لینے کا کفارہ

اگر سحری کے وقت آدمی جنبی ہو تو کیا کرے؟

تحریر : حافظ فیض اللہ ناصر الْحَدِيثُ الْخَامِسُ: عَنْ عَائِشَةَ وَأُمِّ سَلَمَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا -: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يُدْرِكُهُ الْفَجْرُ وَهُوَ جُنُبٌ مِنْ أَهْلِهِ ثُمَّ يَغْتَسِلُ وَيَصُومُ . سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا اور سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی بیوی سے (ہم بستری کے باعث) جنبی ہوتے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو فجر کا وقت ہو جاتا ، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم غسل فرماتے اور روزہ رکھتے ۔ صحيح البخاري، كتاب الصوم، باب الصائم يصبح جنباً ، ح: 1926 - صحيح مسلم، كتاب الصيام، باب صحة صوم من طلع عليه الفجر و هو جنب ، ح: 1109 شرح الحديث: نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ عمل اس کے جواز کی تعلیم دینے کے لیے تھا ،…

Continue Readingاگر سحری کے وقت آدمی جنبی ہو تو کیا کرے؟

اگر طلوع فجر کا خدشہ ہو تو سحری کب کرنی چاہیے؟

تحریر : حافظ فیض اللہ ناصر الْحَدِيثُ الثَّالِثُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَسَحَّرُوا فَإِنَّ فِي السَّحُورِ بَرَكَةً . انس بن مالک رضی الله عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سحری کھایا کرو، کیونکہ سحری کے کھانے میں برکت ہوتی ہے۔“ صحيح البخارى، كتاب الصوم، باب بركة السحور من غير ايجاب ، ح: 1923 - صحيح مسلم ، كتاب الصيام، باب فضل السحور وتاكيد استحبابه --- ، ح: 1095 شرح المفردات: السَّحُورُ: اگر سین کی پیش کے ساتھ ہو تو سحری کرنا مراد ہوتا ہے اور اگر سِین کے زبر کے ساتھ ہوتو وہ کھانا مراد ہوتا ہے جوسحری میں کھایا جاتا ہے ۔ شرح الحديث: بعض علماء نے برکت سے مراد روزے پر تقویت پانا لیا ہے۔ [ارشاد الساري للقسطلاني 365/3]…

Continue Readingاگر طلوع فجر کا خدشہ ہو تو سحری کب کرنی چاہیے؟

رویتِ ہلال کے لیے کتنے لوگوں کا چاند دیکھنا ضروری ہے؟

تحریر : حافظ فیض اللہ ناصر الْحَدِيثُ الثَّانِي: عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ إذَا رَأَيْتُمُوهُ فَصُومُوا. وَإِذَا رَأَيْتُمُوهُ فَأَفْطِرُوا. فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَاقْدُرُوا لَهُ . عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سُنا: جب تم اسے (یعنی چاند کو ) دیکھو تو روزے رکھو اور جب تم اسے دیکھو تو چھوڑ دو، لیکن اگر یہ تم پہ ابر آلود ہو جائے تو اس کا اندازہ لگا لیا کرو۔ صحيح البخارى، كتاب الصوم، باب قول النبي: اذا رأيتم الهلال فصوموا واذا رأيتموه فأفطروا ، ح: 1906 - صحيح مسلم، كتاب الصيام، باب وجوب صوم رمضان لرؤية الهلال ، ح: 1080 شرح المفردات: غُمَّ: بادلوں کی اوٹ میں آ جانے کی وجہ سے دکھائی نہ دے…

Continue Readingرویتِ ہلال کے لیے کتنے لوگوں کا چاند دیکھنا ضروری ہے؟

رمضان کی تیاری کی نیت سے روزہ رکھنا کیسا ہے؟

تحریر : حافظ فیض اللہ ناصر صوم کا مطلب رکنا ہے، روزہ چونکہ بندہ مسلم کو کھانے پینے ، غلط کاموں اور فحش گوئی سے روکتا ہے، اس لیے اسے صوم کہا گیا ہے۔ شرعی تعریف یہ ہے کہ مسلمان مرد و عورت اللہ کا حکم مانتے ہوئے صبح صادق سے لے کر غروب آفتاب تک کھانے پینے اور جماع سے رک جاتے ہیں۔ روزے، 10 شعبان 2 ھ کو فرض ہوئے۔ یہ اسلام کا چوتھا بنیادی رکن ہے۔ سال بھر میں ایک مہینے یعنی رمضان المبارک کے روزے رکھنا ہر عاقل، بالغ ، مسلمان مرد و عورت پر فرض ہے۔ اس میں صرف مریض و مسافر اور عورتوں کے لیے مشروط رعایات ہیں جن کا احادیث میں ذکر موجود ہے۔ ان کے علاوہ کسی کے لیے روزہ چھوڑنے کی رخصت نہیں۔ روزوں کے منکر کے کافر ہونے پر بھی علمائے سلف وخلف…

Continue Readingرمضان کی تیاری کی نیت سے روزہ رکھنا کیسا ہے؟

صدفہ فطر کے احکام قرآن اور صحیح احادیث کی روشنی میں

 تحریر: قاری اسامہ بن عبد السلام حفظہ اللہ صدفہ فطر سے مراد ➊ صدفہ فطر سے مراد ماہ رمضان کے اختتام پر نماز عید سے پہلے فطرانہ ادا کرنا ہے ۔ صحيح البخاري: كِتَابُ الزَّكَاةِ 1504. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَضَ زَكَاةَ الْفِطْرِ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ أَوْ صَاعًا مِنْ شَعِيرٍ عَلَى كُلِّ حُرٍّ أَوْ عَبْدٍ ذَكَرٍ أَوْ أُنْثَى مِنْ الْمُسْلِمِينَ جیسا کہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم نے صدفہ فطر لوگوں پر ایک صاع کجھور یا ایک صاع جو ہر آزاد ، غلام ، مرد اور پر مرد اور پر مسلمانوں میں سے فرض قرار دیا ہے۔ [صحيح البخاري حديث 1504] نوٹ: اس پر صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا اجماع ہے۔…

Continue Readingصدفہ فطر کے احکام قرآن اور صحیح احادیث کی روشنی میں

کن اصناف خوراک سے صدقۂ فطر نکالنا چاہیے؟

133۔ زکاۃ الفطر کا معنی : زکاۃ کا لغو ی معنی بڑھنا اور زیادہ ہونا ہے۔ اس کا اطلاق پاک کرنے پر بھی ہوتا ہے چونکہ یہ زکاۃ ادا کرنے والے کو گناہوں سے پاک کرتی اور اس کے اجر و ثواب کو بڑھاتی ہے۔ اس لئے اسے زکاۃ کہتے ہیں، اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے : قَدْ أَفْلَحَ مَنْ زَكَّاهَا [91-الشمس:9 ] ’’ جس نے اسے پاک کیا وہ کامیاب ہوا “۔ فطر : فطر افطر الصائم إفطارا “ سے اسم مصدر ہے۔ یہ ’’ فطرت “ سے ماخوذ ہے جو اصل خلقت کے معنی میں ہے۔ شریعت کی اصطلاح میں اس سے مراد بدن کا صدقہ ہے۔ (اسی لیے اسے صدقۃ الفطر بھی کہتے ہیں۔ ) 135۔ زکاۃ الفطر کے وجوب کے دلائل : اس کا ثبوت کتاب اللہ، سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور اجماع تینوں سے ہے۔…

Continue Readingکن اصناف خوراک سے صدقۂ فطر نکالنا چاہیے؟

كيا نماز عید کو دوسرے دن کے لئے مؤخر کيا جا سكتا هے؟

سوال : کیا شوال کے چاند کی رویت ہو جانے کے بعد صلاۃ عید کو اس مقصد سے دوسرے دن کے لئے مؤخر کرنا جائز ہے کہ تمام مسلمان مزدور جو فیکٹریوں اور آفسوں میں کام کرتے ہیں وہ ذمہ داران سے عید کے دن کی چھٹی حاصل کر سکیں اور چونکہ ان کے یہاں پہلے سے عید کا دن معلوم نہیں ہے اس لئے ذمہ داران کو چھٹی کے خاص دن کے بارے میں خبر دینا ان کے لئے دشوار ترین امر ہے ؟ جواب : صلاۃ عیدین فرض کفایہ ہے۔ جب اس کو کافی تعداد میں لوگ ادا کر لیں تو باقی لوگوں سے گناہ ساقط ہو جائے گا۔ اور چونکہ عرب ممالک میں عموماً اور سعودی عرب میں خصوصاً چاند کی رویت ہونے کی بنا پر اسلامی مراکز صلاۃ عید کا اہتمام کرتے ہیں۔ لہٰذا یہ صلاۃ ان لوگوں سے…

Continue Readingكيا نماز عید کو دوسرے دن کے لئے مؤخر کيا جا سكتا هے؟

كيا عورتوں کو عید کی ادائیگی سے روکنا جائز ہے ؟

سوال : کیا مسلمان کے لئے بغیر عذر صلاۃِ عید سے پیچھے رہنا جائز ہے ؟ کیا عورتوں کو مردوں کے ساتھ عید کی ادائیگی سے روکنا جائز ہے ؟ جواب : اکثر اہل علم کے نزدیک صلاۃ عید فرض کفایہ ہے۔ بعض افراد کا اس سے پیچھے رہنا جائز ہے، لیکن آدمی کا اس میں حاضر ہونا اور اپنے مسلمان بھائیوں کے ساتھ شریک ہونا سنتِ مؤکدہ ہے، بغیر عذر شرعی اس کا چھوڑنا مناسب نہیں ہے۔ اور بعض علماء کا مذہب یہ ہے کہ صلاۃ عید، صلاۃ جمعہ کی طرح فرض عین ہے۔ لہٰذا کسی مکلف آزاد مقیم مرد کے لئے اس سے پیچھے رہنا جائز نہیں ہے۔ دلیل کے لحاظ سے یہ قول زیادہ نمایاں ہے۔ عورتوں کے لئے پردہ کے اہتمام اور خوشبو سے اجتناب کے ساتھ صلاۃِ عید میں شریک ہو نا مسنون ہے۔ جیسا کہ صحیحین میں…

Continue Readingكيا عورتوں کو عید کی ادائیگی سے روکنا جائز ہے ؟

روزہ دار اگر نماز میں سستی کرے تو کیا حکم ہے؟

سوال : بعض جوان۔ اللہ انہیں ہدایت دے۔ رمضان وغیرہ میں صلاۃ میں سستی اور کوتاہی کرتے ہیں، مگر صیام رمضان پابندی سے رکھتے ہیں اور بھوک اور پیاس برداشت کرتے ہیں۔ ان کے صوم کا کیا حکم ہے ؟ اور آپ انہیں کیا نصیحت کرتے ہیں ؟ جواب : ایسے جوانوں کو میری نصیحت ہے کہ وہ اپنے معاملہ میں غور و فکر کریں اور وہ جان لیں کہ صلاۃ شھادتین کے بعد اسلا م کا اہم ترین رکن ہے۔ اور جو شخص صلاۃ ادا نہ کرے اور سستی اور کوتاہی سے اسے چھوڑ دے وہ میرے نزدیک راجح قول کی بنا پر جس کی تائید کتا ب و سنت کے دلائل سے ہوتی ہے کافر، ملت اسلامیہ سے خارج اور دین اسلام سے مرتد ہو جاتا ہے۔ یہ کوئی معمولی مسئلہ نہیں ہے، کیوں کہ جو شخص کافر اور دین اسلام…

Continue Readingروزہ دار اگر نماز میں سستی کرے تو کیا حکم ہے؟

کیا گردن کی رگ سے خون نکالنا مفطر صوم ہے؟

سوال : میں اپنی عمر کے سولہویں سال میں ہوں۔ اور تقریباً پانچ سال سے مسلسل ایک اسپتال میں زیر علاج ہوں۔ گزشتہ رمضان میں، میں نے صوم رکھا تھا، ڈاکٹر نے میری گردن کی رگ میں کیمیاوی دوا دینے کا حکم دیا۔ دوا بہت سخت تھی، معدے اور پورے جسم پر اثر انداز ہوئی، جس دن میں نے یہ دوا لی اس میں مجھے بہت سخت بھوک لگی۔ صبح صادق سے بمشکل سات گھنٹے گزرے ہوں گے۔ عصر کے آنے تک میں بہت زیادہ تکلیف میں مبتلا ہو گیا اور قریب تھا کہ میں مر جاؤں۔ پھر بھی اذان مغرب تک میں نے صوم نہیں توڑا۔ اس سال بھی رمضان میں ڈاکٹر مجھے وہ دوا دینے کا حکم دے گا۔ تو کیا میں اس دن صوم توڑ دوں یا نہیں ؟ اور اگر میں صوم نہ توڑوں تو کیا مجھ پر اس…

Continue Readingکیا گردن کی رگ سے خون نکالنا مفطر صوم ہے؟

چھوٹے بچوں کا رمضان کے روزہ پر اصرار کرنا

سوال : میرا چھوٹا بچہ رمضان کے صیام پر اصرار کرتا ہے، جبکہ بچہ ہونے اور صحت کی خرابی کی وجہ سے صوم اس کے لئے مضر ہے۔ تو کیا میں صوم توڑنے کے لئے اس کے ساتھ سختی کا معاملہ کروں ؟ جواب : اگر بچہ چھوٹا ہو اور بالغ نہ ہوا ہو تو اس پر صوم رکھنا واجب نہیں ہے۔ البتہ اگر بغیر مشقت کے صوم رکھ سکے تو اسے صوم رکھنے کا حکم دینا چاہیے، صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم اپنے بچوں سے صوم رکھواتے تھے۔ یہاں تک کہ چھوٹا بچہ صوم رکھتے ہوئے اگر روتا تو اسے کھلونا دیکر بہلا دیتے اور وہ کھلونے سے کھیلنے لگتا۔ لیکن جب یہ ثابت ہو جائے کہ صوم اس کے لئے یقیناًً مضر ہے تو اس سے روک دیا جائے گا۔ اور جب اللہ تعالیٰ نے ہمیں چھوٹے بچوں کے اموال ان…

Continue Readingچھوٹے بچوں کا رمضان کے روزہ پر اصرار کرنا

صرف رمضان میں نماز کی پابندی کرنے والے شخص کا حکم

سوال : جب آدمی صیام رمضان کا حریص ہو اور صرف رمضان میں صلاۃ کی پابندی کرے۔ اور رمضان ختم ہو تے ہی صلاۃ کو چھوڑ دے تو کیا اس کا صوم مقبول ہو گا ؟ جواب : شہادتین کے بعد صلاۃ اسلام کا اہم ترین رکن ہے، جس کی بہت زیادہ تاکید آئی ہے۔ اور یہ ’’ فرض عین “ ہے۔ جس کے وجوب کا منکر یا سستی اور کاہلی سے چھوڑ نے والا کافر ہو جاتا ہے۔ اب رہے وہ لوگ جو رمضان میں صوم رکھتے ہیں اور صرف رمضان ہی میں صلاۃ ادا کرتے ہیں۔ تو حقیقت میں یہ لوگ اللہ تعالیٰ کو دھوکہ دیتے ہیں۔ اور ایسے لوگ بہت برے ہیں جو صرف رمضان میں اللہ کو پہچا نیں، لہٰذا ایسے لوگوں کا صیام صحیح اور مقبول نہیں جو صیام کی پابندی کریں اور غیر رمضان میں صلاۃ کو…

Continue Readingصرف رمضان میں نماز کی پابندی کرنے والے شخص کا حکم

جب عورت حائضہ کے لیے کیا روزہ افطار کرنا جائز ہے ؟

سوال : جب عورت حائضہ ہو جائے تو کیا اس کے لئے رمضان میں افطار کرنا جائز ہے ؟ اور کیا جن دنوں میں صوم چھوڑا ہے ان کے بدلہ دوسرے دنوں میں صوم رکھ لے ؟ جواب : حائضہ عورت کا صوم صحیح نہیں ہے۔ اور نہ اس کا صوم رکھناجائز ہے۔ لہٰذا جب عورت حائضہ ہو تو اسے صوم توڑ دینا چاہیے اور اس کے بدلے حیض سے پاک ہونے کے بعد دوسرے دنوں میں صوم رکھے۔ ’’ اللجنۃ الدائمۃ “

Continue Readingجب عورت حائضہ کے لیے کیا روزہ افطار کرنا جائز ہے ؟

End of content

No more pages to load