حیض و نفاس والی عورتوں کے لیے روزوں کی قضا
تحریر: الشیخ مبشر احمد ربانی حفظ اللہ حیض و نفاس والی عورتوں کے لیے روزوں کی قضا سوال : حیض و نفاس والی عورتوں کے لئے روزہ رکھنے کا کیا حکم ہے؟ جواب : حیض اور نفاس والی عورتوں کے لیے ضروری ہے کہ حیض اور نفاس کے وقت وہ روزہ توڑ دیں، حیض اور نفاس کی حالت میں روزہ رکھنا اور نماز پڑھنا جائز نہیں اور نہ ایسی حالت میں نماز اور روزہ صحیح ہے، انہیں بعد میں صرف روزوں کی قضاکرنی ہو گی، نماز کی نہیں۔ عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث ہے، ان سے سوال کیا گیا کہ کیا حائضہ عورت نماز اور روزے کی قضا کرے ؟ تو انہوں نے فرمایا : ”ہمیں روزوں کی قضا کرنے کا حکم دیا جاتا تھا اور نماز کی قضا کرنے کا حکم نہیں دیا جاتا تھا۔“ [أبوداؤد، كتاب الطهارة : باب فى…