"كشف الأوهام والإلتباس عن تشبيه بعض الأغبياء من الناس” ایک تحقیقی و تنقیدی کتاب ہے جس میں مؤلف نے بعض گمراہ فرقوں کے اللہ تعالیٰ کی صفات کے بارے میں غلط تصورات کا رد کیا ہے۔ یہ کتاب عقائدِ اہلِ سنت کی وضاحت اور تشبیہ و تجسیم کے باطل نظریات کی تردید پر مشتمل ہے۔ اس میں مختلف ابواب میں مؤلف نے دلائل کے ساتھ واضح کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی صفات کا اثبات کیسا ہونا چاہیئے اور غلط فہمیوں سے کیسے بچا جائے۔