"فتح رب البرية بتلخيص الحموية” ایک اہم عقیدے کی کتاب ہے جو شیخ محمد بن صالح العثیمین نے امام ابن تیمیہ کی مشہور کتاب "الحموية” کے خلاصے کے طور پر لکھی۔ اس کتاب میں توحید اسماء و صفات، سلف صالحین کا منہج، اور بدعات و تاویلات باطلہ کا رد موجود ہے۔ مصنف نے نہایت سہل اسلوب میں اہل سنت والجماعت کے عقائد کو بیان کیا ہے اور متاخرین کی غلطیوں کی نشان دہی کی ہے۔