یہ مختصر رسالہ شیخ الاسلام محمد بن عبد الوہاب کی ایک اہم تحریر ہے جس میں انہوں نے "لا إله إلا الله” کے معنی و مفہوم پر روشنی ڈالی ہے۔ یہ رسالہ ایک سوال کے جواب میں لکھا گیا، جس میں توحید کی حقیقت، مشرکین کا طرز عمل، اور موجودہ زمانے کے بعض مشرکین کی گمراہیوں کا ذکر کیا گیا ہے۔ اس میں واضح کیا گیا ہے کہ محض ربوبیت کا اقرار کافی نہیں بلکہ الوہیت میں اخلاص اور شرک سے براءت بھی ضروری ہے۔