یہ مجموعہ شیخ محمد بن عبد الوہاب کی تین بنیادی رسائل پر مشتمل ہے جن میں "ثلاثة الأصول”، "شروط الصلاة”، اور "القواعد الأربع” شامل ہیں۔ "ثلاثة الأصول” میں توحید، دین اسلام، اور نبی کریم ﷺ کی معرفت بیان کی گئی ہے۔ "شروط الصلاة” میں نماز کے ارکان و شرائط کا بیان ہے اور "القواعد الأربع” میں شرک اور توحید کے بنیادی اصول واضح کیے گئے ہیں۔ یہ مجموعہ عام مسلمانوں کی دینی رہنمائی کے لیے نہایت مؤثر اور مفید ہے۔