یہ کتاب شیخ عبد العزيز بن عبد الله بن باز کی ایک اہم تصنیف ہے جس میں اسلامی عقیدے کی بنیادوں کو واضح کیا گیا ہے۔ اس میں ایمان کے ارکان، اللہ کی ربوبیت و الوہیت، اسما و صفات کا بیان، ملائکہ، کتب، رسل، یوم آخرت اور تقدیر پر ایمان کی وضاحت کی گئی ہے۔ ساتھ ہی اس کتاب میں اہلِ باطل کے عقائد کا رد اور اہلِ توحید کے اصول بیان کیے گئے ہیں۔ آخر میں نواقضِ اسلام کو بھی تفصیل سے ذکر کیا گیا ہے تاکہ مسلمان اپنے ایمان کی حفاظت کر سکیں۔