یہ کتاب "الصراط” کے موضوع پر ایک مختصر تحقیقی مطالعہ ہے جس میں معروف معاصر مفکر عدنان ابراہیم کی آراء اور قرآن و حدیث کی روشنی میں صراط کے تصور کا تقابلی جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ مصنف نے صراط کے لغوی و اصطلاحی معانی، قرآن میں اس کے استعمالات، اور نبی کریم ﷺ کی احادیث کی روشنی میں اس کے اوصاف اور قیامت کے دن اس سے گزرنے کی کیفیت پر روشنی ڈالی ہے۔ نیز اہل سنت والجماعت کے نزدیک ایمان بالصراط کا حکم بھی بیان کیا گیا ہے۔