"الحسام الماحق لكل مشرك ومنافق” ایک علمی اور رد باطل پر مشتمل کتاب ہے جس میں شرک اور بدعات کے خلاف تفصیلی دلائل کے ساتھ تنقید کی گئی ہے۔ مصنف نے صاحب الرسالة الإيمانية کے بعض اقوال و افعال پر تنقید کرتے ہوئے ان میں پائے جانے والے شرکیہ عناصر کو نمایاں کیا ہے۔ کتاب میں تقلید، بدعت، اور مختلف فقہی مسائل پر سلفی نقطہ نظر سے گفتگو کی گئی ہے۔