"التوحید أو تحقیق کلمۃ الإخلاص” حافظ ابن رجب حنبلی کی مختصر مگر جامع رسالہ ہے جو کلمہ طیبہ "لا إله إلا الله” کے مفہوم، اس کی شرائط، اور اس کے عملی تقاضوں پر روشنی ڈالتی ہے۔ اس میں توحید کے اصل مفہوم، شرک کی اقسام، دل کی سلامتی، اور ریاکاری سے بچنے جیسے اہم موضوعات پر نہایت بصیرت افروز انداز میں گفتگو کی گئی ہے۔ یہ رسالہ اہل سنت کے عقائد کو مضبوطی سے تھامنے کی دعوت دیتا ہے۔