"البحث الصريح فی أیما هو الدین الصحیح” زيادة بن يحيى النصب الراسي کی تصنیف ہے جو نصاریٰ کے عقائد کا علمی رد پیش کرتی ہے۔ اس میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی الوہیت کے دعوے، معجزات، پیغمبر محمد ﷺ پر اعتراضات، اور تورات و انجیل کی بشارات و تحریفات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے۔ مصنف نے اسلامی تعلیمات کی روشنی میں عیسائیت کے نظریات کا منطقی اور نقلی رد کیا ہے۔