"الانتصار لحزب الله الموحدين والرد على المجادل عن المشركين” شیخ عبد اللہ ابا بطین کی ایک مختصر مگر نہایت پر مغز کتاب ہے جو توحید کے دفاع اور شرک کی حمایت کرنے والوں کے رد میں لکھی گئی ہے۔ یہ کتاب عقیدہ توحید کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے اور ان شبہات کا مدلل جواب پیش کرتی ہے جو بعض لوگ مشرکین کے دفاع میں پیش کرتے ہیں۔ اس میں شرک کی اقسام، بدعت و شرک میں فرق، اور فتنہ کے دروازے بند کرنے جیسے اہم مسائل پر گفتگو کی گئی ہے۔