فائدة جليلة في قواعد الأسماء الحسنى از ابن قيم الجوزية
"فائدة جليلة في قواعد الأسماء الحسنى” امام ابن قیم الجوزیہ کی ایک مختصر مگر علمی و تحقیقی کتاب ہے جو اللہ تعالیٰ کے اسماء الحسنیٰ اور ان کے قواعد و اصول پر روشنی ڈالتی ہے۔ اس میں مصنف نے اللہ کے ناموں اور صفات کے معانی، ان کے اطلاق، دلالات، اشتقاق، اور ان کے احکام پر تفصیل سے گفتگو کی ہے۔ کتاب میں اسماء الحسنیٰ کے شمار، ان کی اقسام اور ان سے متعلق مختلف نظریات پر بھی بحث کی گئی ہے۔