شرح أصول السنة للإمام أحمد از عبد الله بن عبد الرحمن بن جبرین
یہ کتاب امام احمد بن حنبل کی مشہور عقائد پر مبنی تصنیف "أصول السنة” کی شرح ہے، جسے شیخ عبد اللہ بن جبرین نے درسی انداز میں بیان کیا ہے۔ کتاب میں اہل سنت والجماعت کے عقائد جیسے تقدیر، رویت باری تعالیٰ، شفاعت، عذاب قبر، صحابہ کرام کے فضائل، اور نفاق کے مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی گئی ہے۔ اس شرح میں عقیدہ طحاویہ کی طرز پر سلف صالحین کے عقائد کو دلائل کے ساتھ واضح کیا گیا ہے۔