الناهية عن طعن أمير المؤمنين معاوية از عبد العزيز بن أحمد بن الحامد القرشي الفريهاري الملتاني أبو عبد الرحمن
یہ کتاب "الناهية عن طعن أمير المؤمنين معاوية” ان لوگوں کے رد میں لکھی گئی ہے جو حضرت معاویہؓ پر طعن کرتے ہیں۔ مؤلف نے صحابہ کرامؓ کے فضائل اور ان پر طعن و تشنیع سے منع کرنے والی احادیث کو جمع کیا ہے۔ ساتھ ہی حضرت معاویہؓ، حضرت عائشہؓ، طلحہؓ، زبیرؓ اور دیگر صحابہؓ کے مناقب بیان کیے گئے ہیں۔ کتاب میں اجتہادی خطا، تشاجر صحابہ، اور صلح کی حقیقت پر روشنی ڈالی گئی ہے، نیز حضرت معاویہؓ پر کیے گئے اعتراضات کا مدلل جواب دیا گیا ہے۔