الرَّوضُ البَاسمْ في الذِّبِّ عَنْ سُنَّةِ أبي القَاسِم از ابن الوزیر
"الرَّوضُ البَاسم” علامہ ابن الوزیر کی اہم علمی کتاب ہے جس میں انہوں نے سنت نبوی کے دفاع، اصول حدیث، عدالۃ الصحابہ، اور رواۃ کی تحقیق پر تفصیلی بحث کی ہے۔ یہ کتاب ایک معترض کی تنقیدات کا جواب ہے، جس میں انہوں نے مدلل انداز میں سنت کی حجیت، صحابہ کی عدالت، اور ائمہ حدیث کے طریقہ کار کو واضح کیا ہے۔ اس کتاب میں سنت پر اعتراضات کا مفصل رد، اور علمائے سلف کی روشنی میں سنت کی عظمت کو اجاگر کیا گیا ہے۔