"مختصر العلو للعلي العظيم” امام شمس الدين الذهبي کی تصنیف ہے جسے محمد ناصر الدين الألباني نے اختصار اور تحقیق کے ساتھ مرتب کیا ہے۔ یہ کتاب اللہ تعالیٰ کی صفتِ علو (بلندی) پر دلائل اور اس موضوع پر مختلف آراء کے رد میں لکھی گئی ہے۔ مصنف نے اس میں اہل سنت والجماعت کے عقیدے کی وضاحت کی ہے اور باطل تأویلات اور شبہات کا رد کیا ہے۔