یہ کتاب اہل بدعت اور گمراہ فرقوں کے سنت نبویہ اور اس کے راویوں کے ساتھ رویے پر ایک تحقیقی مطالعہ ہے، جس میں ان کے فکری و اعتقادی پس منظر، تاریخی ارتقاء، اور ان کی سرگرمیوں کے اسالیب و مقاصد پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ مصنف نے قدیم و جدید فتنوں کا موازنہ کرتے ہوئے امت کو درپیش خطرات اور دشمنانِ اسلام کی چالوں کو بے نقاب کیا ہے۔